کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت ،کوئلہ گیس گری پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لئے جامع اسکیم پر غورکررہی ہے جس کے اخراجا ت 6000 کروڑروپے ہیں


دوہزار تیس تک 100 ملین ٹن کوئلہ گیس گری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

گیس گری پروجیکٹوں کے لئے جی ایس ٹی معاوضہ کے محصول کی ادائیگی زیر غور ہے

Posted On: 14 JUL 2023 12:20PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے مالی سال 2021 تک   100 ملین ٹن (ایم ٹی )  کوئلے کے  کول گیسی فکیشن   کو حاصل کرنے کا عمل مقرر کیا ہے، جو کوئلے کی گیس گری (گیس میں تبدیل کرنے ) کی طاقت کوبروئے کارلانے کے حکومت کے عزم  کی عکاسی کرتا ہے۔اس اہم  تجویز  کے تعارف کے ساتھ کوئلے کی وزارت کا مقصدملک کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔  اس تجویز میں  ایسے اقدامات کا ایک  جامع مجموعہ شامل ہے ، جو قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاتا ہے اور کوئلہ کو گیس میں تبدیل کرنے   کی مالی  اور تکنیکی  فزیبلٹی  کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ  پہل دیگر شعبو  ں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ملک  کے مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ہندوستان میں گیسی فکیشن ٹکنالوجی کو اپنانے سے کوئلہ شعبے میں انقلاب آئے گا،جس سے قدرتی گیس  ، میتھانول  ،  امونیا اور دیگر ضروری مصنوعات کی درآمدات  پر انحصار کم ہوگا۔فی الحال ہندوستان  اپنی قدرتی گیس کاتقریباََ  50فیصد  ، اپنی کُل میتھانول کھپت کا 90 فیصد سے زیادہ  اور امونیا  کی کل کھپت  کا تقریباََ 13سے  15فیصد گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لئے ان اشیا  کو درآمد کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے  آتم بربھر بننے کے وژن میں مددکرے گا اور روز گار کے مواقع میں  اضافہ کرے گا۔ توقع ہے کہ کوئلہ کو گیس میں  تبدیل کرنے  کے عمل کا نفاذ  2030 تک درآمدات کو کم کرکے  ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ اقدام  کاربن کے اخراج کو کم کرنے  اور پائیدار طور طریقوں کوفروغ دے کر ماحولیاتی بوجھ  کو کم کرنے کی صلاحیت  رکھتا ہے،جس سے ایک سرسبز  مستقبل کے حوالے سے ہمارے عالمی عزائم کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

وزارت کوئلہ  ، کوئلہ گیسی فکیشن کے منصوبوں کی ترقی کو بڑھانے کے لئے  اختراعی اقدامات کررہی ہے ۔ اس مقصد کے ساتھ ساتھ وزارت گورنمنٹ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ  (پی ایس یوز ) اور  پرائیویٹ سیکٹر دونوں  کے لئے   6000 کروڑروپے کی لاگت سے کوئلہ  / لگنائٹ  گیسی فکیشن  پروجیکٹوں   کو فروغ دینے کے لئے جامع اسکیم کو عمل میں لانے پر غور کررہی ہے۔

کوئلہ / لگنائٹ  گیسی فکیشن اسکیم کے لئے  اداروں کا انتخاب ایک جامع اور شفاف   بولی کے عمل کے ذریعہ کیا جائے گا۔اس کےعلاوہ  حکومت  اہل سرکاری  پی ایس یوز  اور پرائیویٹ سیکٹر  کو  کوئلہ گیسی فکیشن  کے منصوبے  شروع کرنے   کا اہل بناتے ہوئے  بجٹ میں مدد فراہم کرنے پر غور کررہی ہے  ۔  پہلے مرحلے میں  حکومت سرکار ی  پی ایس یوز  کو مدد فراہم کرے گی۔دوسرے مرحلے میں  پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری پی ایس یوز   دونوں شامل ہیں،جس میں ہر  پروجیکٹ کے لئے  بجٹ مختص  کیا جاتا ہے۔ اس  زمرے کے تحت  کم از کم ایک پروجیکٹ کے انتخاب کا تعین   محصول  پر مبنی بولی کے عمل کے ذریعہ کیا جائے گا ،جس میں نیتی آیوگ کی مشاورت سے معیارات وضع کئے جائیں گے۔آخر میں تیسرے مرحلے میں  گھریلو ٹکنالوجی اور  / یا چھوٹے  پیمانے  پر مصنوعات  پر مبنی گیسی فکیشن  پلانٹس کو استعمال کرتے ہوئے  پروجیکٹوں کی نمائش کے لئے  بجٹ میں  معاونت  کی فراہمی شامل ہے۔

مذکورہ اسکیموں کے علاوہ وزارت ، تجارتی  آپریشنل ڈیٹ  (سی او ڈی ) کے بعد  10سال کی مدت کے لئے گیسی فکیشن  پروجیکٹوں میں استعمال ہونے والے   کوئلے پر  اشیا اور خدمات ٹیکس   ( جی ایس ٹی ) معاوضہ  محصول  کی ادائیگی  کے لئے  ایک  ترغیبی منصوبے  پر بھی غور کررہی ہے ،بشرطیکہ   جی ایس ٹی معاوضہ  محصول  ، مالی سال 2027 تک بڑھادیا گیا ہو ۔اس ترغیبی منصوبے کا مقصد  اداروں  کے ان پٹ ٹیکس  کریڈٹ  کا دعوی ٰ  کرنے  کی نااہلی کودور کرنا ہے۔

اس کے علاوہ  وزارت   کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) کے کول فیلڈ  میں  سرفیس  کول گیسی فکیشن  ( ایس جی ) پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے میں  باہمی  تعاون کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے ۔اکتوبر  2022 میں  حکمت عملی  پر مبنی  دو طرفہ معاہدوں  پر عمل درآمد کیا گیا ہے ،جس میں آئی او  سی ایل ، جی اے آئی ایل اور سی آئی ایل کے درمیان  ایک مفاہمت نامے کے ساتھ ساتھ    بی ایچ  ای ایل  اور سی آئی ایل    کے درمیان  مفاہمت نامہ شامل ہے۔اس باہمی  تعاون کا مقصد ایس سی جی پروجیکٹوں کے مفاد کو آگے بڑھانے میں   تعاون اور مہارت کو فروغ دینا ہے ۔

سی آئی  ایل بورڈ نے  تین پروجیکٹوں کے لئے  پیشگی  قابل عمل سے متعلق رپورٹوں  کو  منظوری دی ،جس میں  ای سی ایل   ، این سی ایل اور ڈبلیو سی ایل شامل ہیں اور اس میں  پیشگی  پروجیکٹوں ، جیسے  ٹوپوگرافی سروے   ، مٹی کی جانچ اور پانی کا دستیابی کا مطالعہ

کی سرگرمیوں  کوشروع  کرنے کی منظوری دے  دی ہے ۔ متعلقہ منصوبوں   کے لئے تفصیلی  فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے درکار  قیمتوں  پر پہنچنے کے لئے ٹینڈرنگ کی سرگرمیاں  بھی شروع کی جارہی ہیں۔ سی آئی ایل بورڈ نے  مشترکہ منصوبوں    کی تشکیل کے لئے  اصولی منظوری  بھی دے دی ہے  جیسا کہ  اوپر تصور کیا گیا ہے۔ فی الحال  مشترکہ وینچرس معاہدے  پر  گفت وشنید اور حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

 کوئلے کی وزارت   کوئلہ گیسی فکیشن پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لئے پرعز م ہے، جوکوئلے کو  مختلف قیمتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔ مجوزہ اسکیم اور مراعات  ،سرکاری  پی ایس یوز  اور نجی شعبے   کوراغب کرنے ،  اختراع  ، سرمایہ کاری   اور کوئلہ گیسی فکیشن کے شعبے میں  پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے   تیارکیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-7020


(Release ID: 1939415) Visitor Counter : 145