نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہیرو ایشین چمپئنس ٹرافی 2023 کے لئے ٹرافی کی نقاب کشائی کی


پروگرام میں ’پاس دی بال ٹرافی ٹور‘مہم بھی لانچ کی گئی

ہندوستان چوتھی بار ایشین چمپئنس ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کرے گا:جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 13 JUL 2023 4:33PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور و کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہیرو ایشین چمپئن ٹرافی، چنئی 2023 کی باوقار  ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے ’پاس دی بال ٹرافی ٹور‘مہم بھی لانچ کی۔

ہیرو ایشین چمپئن ٹرافی ، چنئی 2023 کا آغاز 3؍اگست 2023 کو ہوگا، جس میں ہندوستان، کوریا، ملیشیا، جاپان، پاکستان اور چین خطاب کے لئے مقابلہ کریں گے۔

 

 

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ٹرافی کا سفر اہم ہوتا ہے، کیونکہ یہ حوصلہ پیدا کرتی ہے، بیداری بڑھاتی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو ٹرافی دیکھنے اور ایک دن ٹیم انڈیا کا حصہ بننے کا خواب دیکھنے کی دعوت دیتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان چوتھی بار ایشین چمپئن ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کرے گا۔

 

 

انہوں نے آگے کہا کہ چنئی ایک بہت اچھا میزبان ثابت ہوگا اور ہماری سرکار معاون وفاق  اور مقابلہ جاتی وفاق میں اعتماد کرتی ہے، جو کھیلوں کے لئے بھی لاگو ہوتا ہے۔ آپسی تعاون سے یہ کھیل مقابلہ بے حد کامیاب ہوگااور تمام ممالک کے کھلاڑی اچھی یادوں کے ساتھ ہندوستان سے واپس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کویہ چمپئن شپ جیتنی چاہئے اور بہترین کھیل مقابلہ لوگوں کے سامنے آنا چاہئے۔انہوں نے ہاکی انڈیا اور ایشین چمپئن ٹرافی 2023 کے انعقاد سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی نیک خواہشات پیش کیں۔

اس پروگرام میں ہاکی انڈیا کے صدر پدم شری ڈاکٹر دلیپ کمار ترکی، ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری جناب بھولاناتھ سنگھ، ہاکی انڈیا کے خزانچی اور ہاکی اِکائی کے سربراہ و میزبان ریاست تمل ناڈو کے حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ہربندر سنگھ، اشوک دیوان، ظفر اقبال، رومیو جیمس، ایم پی سنگھ، ایچ پی ایس چیمانی اور ونیت کمار سمیت ہندوستانی ہاکی کے اولمپک کھلاڑی اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

پروگرام کے بعد ٹرافی دہلی ، چنڈی گڑھ، گوہاٹی، پٹنہ، بھوبنیشور، رانچی، بنگلور، ترواننت پورم  اور میزبان شہر چنئی سمیت ہندوستان کے کئی شہروں کا سفر کرے گی۔اس کے بعد ٹرافی کو تمل ناڈو ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی لے جایاجائے گا۔‘پاس دی بال ٹرافی ٹور‘مہم کا مقصد ہاکی کے پرستاروں کوپر امید کرنے اور ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے لئے حمایت میں اضافہ کرنے کے لئے ایک حوصلہ افزا ء ماحول تیار کرنا ہے۔

 

 

ایشین چمپئن ٹرافی کو  مشہور ٹرافی ڈیزائنر سنجے شرما کے ذریعے پیتل، ایلومینیم تانبے کے امتزاج سے انتہائی احتیاط کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ ٹرافی پر کلئی اور سونے کی پرت خوبصورتی سے چڑھائی گئی ہے۔ ٹرافی کے اوپری حصے کو خوبصورت بنانے کے لئے لگائے گئے کرسٹل اور اس کی اعلیٰ ڈیزائن کو اس باوقار ٹرافی کے لئے خاص طور سے تیار کیا گیا ہے، جو اس کی خوبصورتی اور اہمیت کو ایک انوکھی شکل فراہم کرتا ہے۔

یہ ٹورنا منٹ 3؍اگست سے 12اگست 2023تک چنئی تمل ناڈو میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ہندوستان ، کوریا، ملیشیا، جاپان، پاکستان اور چین خطاب کے لئے مقابلہ کریں گے۔اس کا براہ راست نشریہ اسٹار اسپورٹس، ڈزنی  +ہاٹاسٹارپر کیا جائے گا۔ہندوستان سے باہر ناظرین کے لئے اسے واچ ہاکی پر بھی لائیو  اسٹریم  کیا جائے گا۔میڈیا کے افراد منظوری کے لئے  https://accred.media.dnanetworks.in/Asian-Champions-Trophy/act/app.پر درخواست کرسکتے ہیں۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6994)


(Release ID: 1939298) Visitor Counter : 120