امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ 13 جولائی 2023 کو گروگرام، ہریانہ میں ‘‘این ایف ٹیز ، مصنوعی ذہانت  اورمیٹاورس کے دور میں جرائم اور سلامتی پر جی 20 کانفرنس’’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے


وزیر داخلہ ہندوستان کے 7 اہم تعلیمی اداروں کے سائبر رضاکار دستوں کو جھنڈی دکھا ئیں گے، جناب امت شاہ ایک نمائش کا افتتاح بھی کریں گے اور کانفرنس میڈلین جاری کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں سائبر سیف انڈیا کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے

تیرہ  اور چودہ   (13-14)جولائی کو ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں جی 20 ممالک کے 900 سے زیادہ شرکاء، 9 خصوصی مدعو ممالک، بین الاقوامی اداروں اور ٹیکنالوجی کے رہنما اور ہندوستان اور دنیا بھر سے ڈومین ماہرین شامل ہوں گے

کانفرنس کا تصور ایک محفوظ سائبر اسپیس بنانے اور سائبر سیکیورٹی کے خدشات کو ترجیح دینے کے لیے عالمی شراکت داری قائم کرنے کے ایک موقع کے طور پر کیا گیا ہے، یہ جدید خیالات، علم کے تبادلے اور دنیا بھر کے بصیرت رکھنے والوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا

آئی سی ٹی اسپیس میں کام کرنے والی تنظیموں/صنعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قومی اور بین الاقوامی مصنوعات اور خدمات کو دکھانے کے لیے 6 تکنیکی اجلاس اور نمائشیں ہوں گی

Posted On: 11 JUL 2023 5:11PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ 13 جولائی 2023 کو گروگرام، ہریانہ میں ‘‘این ایف ٹیز ، مصنوعی ذہانت اور میٹاورس کے دور میں جرائم اور سلامتی پرجی  20 کانفرنس’’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ ہندوستان کے 7 اہم تعلیمی اداروں سے سائبر رضاکار دستے کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔  یہ خاص طور پر شناخت شدہ رضاکار معاشرے میں سائبر بیداری پیدا کرنے، نقصان دہ مواد کی شناخت اور رپورٹ کرنے اور سوسائٹی کو سائبر محفوظ بنانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ جناب امت شاہ ایک نمائش کا افتتاح بھی کریں گے اور کانفرنس میڈلین جاری کریں گے۔ 13-14 جولائی 2023 کو ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں  جی20 ممالک کے 900 سے زیادہ شرکاء، 9 خصوصی مدعو ممالک، بین الاقوامی اداروں اور ٹیکنالوجی کے رہنما اور ہندوستان اور دنیا بھر سے ڈومین ماہرین شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں سائبر سیف انڈیا کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ کانفرنس کو ایک محفوظ سائبر اسپیس بنانے اور سائبر سکیورٹی خدشات کو ترجیح دینے کے لیے عالمی شراکت داری قائم کرنے کے ایک موقع کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ کارروائی سائبر سکیورٹی اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے نان فنجیبل ٹوکنز (این ایف ٹی)، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور میٹاورس کے تناظر میں سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

سائبرسکیوریٹی بین الاقوامی سطح پر سکیورٹی سے متعلقہ امور کا ایک لازمی پہلو بن گیا ہے، جس کے معاشی اور جغرافیائی سیاسی مضمرات  کی وجہ سے مناسب توجہ کی ضرورت ہے۔جی 20 فورم پر سائبرسکیوریٹی پر بہتر توجہ اہم معلوماتی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل پبلک پلیٹ فارمز کی سلامتی اور سالمیت کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ جی 20 فورم میں سائبر سکیورٹی اور سائبر کرائم کی روک تھام پر ہونے والی بات چیت سے معلومات کے تبادلے کے فریم ورک کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

‘‘این ایف ٹیز ، مصنوعی ذہانت  اورمیٹاورس کے دور میں جرائم اور سلامتی پر جی 20 کانفرنس’’ دنیا بھر کے بصیرت رکھنے والے قائدین کے  ساتھ جدید خیالات، علم کے تبادلے اور نیٹ ورکنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ قانونی برادری، تعلیمی اداروں، تربیتی اداروں، مالیاتی ثالثوں، فنٹیک، سوشل میڈیا انٹرمیڈیریز، انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی، سائبر فرانزک، ریگولیٹرز، اسٹارٹ اپس، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سروس فراہم کرنے والے، ای کامرس کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے عالمی سطح پر مشہور سائبر ماہرین اور مہمان مقررین اور دیگر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تمام مرکزی وزارتوں، تنظیموں اور ایجنسیوں کے نمائندے اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز، ایڈمنسٹریٹر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کا آغاز 13 جولائی 2023 کو ایک مکمل اجلاس سے ہوگا، جس کے بعد افتتاحی اجلاس ہوگا۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران مندرجہ ذیل موضوعات پر 6 تکنیکی سیشن ہوں گے۔

1-انٹرنیٹ گورننس - قومی ذمہ داری اور گلوبل کامنز

2-ڈیجیٹائزیشن کے بے مثال پیمانے کے درمیان ڈی پی آئی کو محفوظ بنانا: ڈیزائن، فن تعمیر، پالیسیاں اور تیاری

3-توسیعی حقیقت، میٹاورس اور ڈیجیٹل ملکیت کا مستقبل- قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک

4-اے آئی : چیلنجز، مواقع اور ذمہ دارانہ استعمال

5-نقطوں کو جوڑنا: کرپٹو کرنسی اور ڈارک نیٹ کے چیلنجز

6-آئی سی ٹی کا مجرمانہ استعمال: بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا

کانفرنس کے ساتھ ساتھ، آئی سی ٹی اسپیس میں کام کرنے والی تنظیموں/صنعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قومی اور بین الاقوامی مصنوعات اور خدمات کو دکھانے کے لیے نمائشیں بھی ہوں گی۔ کانفرنس 14 جولائی کو اختتامی اجلاس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس سے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس کا انعقاد وزارت داخلہ نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، وزارت خارجہ (ایم ای اے)، قومی سلامتی کونسل سیکریٹریٹ (این ایس سی ایس )، ٹیلی کام کا محکمہ (ڈی او ٹی) اور مرکزی تفتیشی  بیورو (سی بی آئی) کے علاوہ انٹرپول اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے اشتراک سے کیا ہے۔   دیگر شراکت داروں میں راشٹریہ رکھشا یونیورسٹی (آر آر یو )، نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو)، ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی)، نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی (این ایل ایس آئی یو ) بنگلور اور امرتا وشوا ودیاپیٹھم  شامل ہیں۔

*************

ش ح۔ا ک۔ رم

U-6944


(Release ID: 1938830) Visitor Counter : 191