تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ  14 جولائی کو نئی دہلی میں ایک روزہ میگا کانکلیو ’’ایف پی اوز کے ذریعے پی اے سی ایس کو مضبوط بنانا‘‘ کا افتتاح کریں گے


کانکلیو کا مقصد فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی ا وز) کے ذریعے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ا یس) کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کی کوششوں سے، حال ہی میں کوآپریٹو سیکٹر میں 1100 نئے ایف پی اوز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایف پی اوز اسکیم کے تحت، ہر ایف پی او کو 33 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کلسٹر بیسڈ بزنس آرگنائزیشنز (سی بی بی اوز) کو ایف پی او کو فروغ دینے اور ان کو سنبھالنے کے لیے 25 لاکھ روپئے فی ایف پی  او کی مالی امداد بھی دی جاتی ہے

ایف پی اوز کاشتکاری کو پائیدار بنانے اور معاش کو فروغ دینے اور زراعت پر انحصار کرنے والوں کے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایف پی اوز چھوٹے اور پسماندہ کسانوں/پیداواروں کو بہتر قیمتوں تک رسائی، نقل و حمل کی لاگت کو کم کرنے اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

Posted On: 10 JUL 2023 2:57PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ 14 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں ایک روزہ میگا کانکلیو ’’ایف پی او کے ذریعے پی اے سی ایس کو مضبوط بنانا‘‘کا افتتاح کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی اوز) کے ذریعے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

کانکلیو سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے ایف پی اوز کے ممبران کی شرکت کا مشاہدہ کریں گے۔ اس میگا کانکلیو کا اہتمام نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے مرکزی وزارت تعاون کے اشتراک سے کیا ہے۔

کسانوں کے ذریعہ تشکیل کردہ اجتماعی ادارے ہونے کے ناطے، انہیں وسائل جمع کرنے اور ان کی سودے بازی کی طاقت کو بڑھانے کے قابل بناتے ہوئے، ایف پی اوز زرعی تبدیلی کے لیے ایک بڑا وسیلہ  ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اور مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کی کوششوں سے، حال ہی میں کوآپریٹو سیکٹر میں 1100 نئے ایف پی اوز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت تعاون کے ایک اہم اقدام کے ساتھ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے حال ہی میں این سی ڈی سی کو اضافی بلاکس مختص کیے ہیں تاکہ کوآپریٹو سیکٹر میں پی اے سی ایس کو مضبوط بنانے کے ذریعے چھوٹے اور معمولی کسان کے لیے کوآپریٹو سیکٹر میں 1100 ایف پی اوز کی تشکیل اور اس کو فروغ دیا جا سکے۔

ایف پی اوز اسکیم کے تحت، ہر ایف پی او کو 33 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں،  25 لاکھ روپے کی مالی امداد فی ایف پی او کلسٹر بیسڈ بزنس آرگنائزیشنز(سی بی بی اوز) کو ایف پی اوز کو فروغ دینے اور ہینڈ ہولڈنگ کے لیے دی جاتی  ہے۔

ایف پی اوز کو کاشتکاری کو پائیدار بنانے اور معاش کو فروغ دینے اور زراعت پر انحصار کرنے والوں کے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے  والا سمجھا جارہا ہے۔ وہ چھوٹے اور معمولی کسانوں/پیداواروں کو بہتر قیمتوں تک رسائی، نقل و حمل کی لاگت کو کم کرنے، اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

حکومت، ایف پی او اسکیم میں پی اے سی ایس کے انضمام پر زور دے رہی ہے تاکہ کسانوں کو اپنی کاروباری سرگرمیوں ؛ کاشتکار، ٹیلر، ہارویسٹر، وغیرہ اور پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن، بشمول صفائی، پرکھ، چھانٹی، گریڈنگ، پیکنگ، اسٹوریج، نقل و حمل وغیرہ جیسے پیداواری ماحصل کی فراہمی کو بڑھانے کے قابل بنایا جا سکے۔

پی اے سی ایس  میں تقریباً 13 کروڑ کسانوں کی رکن سازی ہے، جو بنیادی طور پر قلیل مدتی قرضے اور بیج، کھاد وغیرہ کی تقسیم میں مصروف ہیں۔ اس وقت ملک میں 86 فیصد سے زیادہ کسان چھوٹے اور پسماندہ ہیں۔

چونکہ، ان کسانوں کو بہتر ٹیکنالوجی، کریڈٹ، بہتر  ماحصل  اور مزید منڈیوں تک رسائی کے ساتھ سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں بہتر معیار کی اجناس پیدا کرنے کی ترغیب دی جا سکے، حکومت نے پہلے ہی پی اے سی ایس سے وابستہ کسانوں کو ایف پی اوز بنانے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں، مرکزی سیکٹر اسکیم، 10000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ مرکزی وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے زیراہتمام شروع کی گئی تھی۔

این سی ڈی سی وزارت تعاون کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے جس کا  منشور  پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور فصل کے بعد کی سہولیات کو قائم کرنے کے لیے کوآپریٹیو کی منصوبہ بندی، فروغ اور مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران، این سی ڈی سی نے زرعی پروسیسنگ، کمزور طبقات، کوآپریٹیو کی کمپیوٹرائزیشن، سروس، کریڈٹ اور یوتھ کوآپریٹیو اور دیگر مختلف شعبوں میں 41031.39 کروڑ روپے تقسیم کئے۔

*****

U.No.6891

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1938454) Visitor Counter : 132