مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

جی -20 کا یو -20  انگیج منٹ گروپ  7 اور 8 جولائی کو مئیر سطح کی سربراہ کانفرنس  کے لئے میٹنگ کرے گا


میئر س ،  ڈپٹی میئرس اور شہر کے افسران  کے علاوہ  نالج پارٹنرس  سمیت  500سے زیادہ شرکاء  یو20 سمٹ   میں شرکت کریں گے جو اب تک کی سب سے بڑی سمٹ ہوگی

موضوعاتی اجلاس میں ڈی کاربونائزنگ بلٹ  اینوائرو منٹ  ،  شہری ترقی میں  عورتوں  ، نوجوانوں او ر بچوں کو اصل دھارے میں  لانا اور  شہر میں  سرمایہ کار ی کی ازسرنو تشریح کو شامل  کیا گیا ہے جو  مستقبل کی ٹکنالوجیوں کو استعمال کرنے کا ایک عالمی شہری فریم ورک ہے

عالمی اقتصادی فورم ،  سی -40  شہر  لوکل سیلف گورنمنٹ کا آل  انڈیا انسٹی ٹیوٹ  ، یونیسکو  ، یونیسیف  ، جی آئی زیڈ  اور آئی سی ایل ای آئی سمیت  نالج  پارٹنرس اشتراک کررہے ہیں

Posted On: 05 JUL 2023 12:17PM by PIB Delhi

دنیا بھر کے 57 شہروں  اور ہندوستان کے 35 شہروں کے وفود اور شرکاء گجرات  کے احمدآباد اور گاندھی نگرشہروں میں سا ت اور آٹھ جولائی کو جمع ہوں گے ۔ یہ  بڑی تیاری   جی 20 کے تحت  ایک انگیجمنٹ گروپ   کی اربن 20 کے  چھٹے سلسلے کی  مئیر  سطح کی سربراہ کانفرنس کے لئے ہے۔جی 20 ملکوں کے  شہروں      میں مذاکرات  کی راہ کو آسان بناکر یو 20  نے شہروں کے لئے ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے تاکہ شہری ترجیحات کے سلسلے میں  جی  20  کے  مذاکرات   کو  مشترکہ طورپر  تشہیر کیا جاسکے ۔ 500سے زیادہ شرکا ء  نیز مئیرس ،  ڈپٹی مئیر اورشہر کے افسروں کے علاوہ سرکار ی  وفود اور نالج  پارٹنر س  اس میں  شرکت کریں گے ۔ یہ سب سے بڑی  یو 20  کی  سربراہ کانفرنس ہوگی۔  دونوں شہروں میں بینرس اور پوسٹرس لگائے گئے ہیں جن میں   احمد آباد شہر   کی، جو  یو 20  کی صدارت کرے گا، ترجیحات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 احمد آباد تمام وفود کا خیر مقدم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اس سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ جی 20 کے لیڈروں  کے  مئیرس کے ذریعہ یو 20  کمیونک کو سپرد کرنے اور افتتاحی اجلاس کے علاوہ دو روزہ  پروگرام میں   کئی موضوعاتی اجلاس اور اسپاٹ لائٹ   پروگرام شامل کئے گئے ہیں ۔ اس کوشش میں  مکانات اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے   احمد آباد کو تعاون فراہم کیا گیا ہے ۔ نوڈ ل  وزارت کی حیثیت سے شہری امور کے  قومی انسٹی ٹیوٹ   ، یو 20  کے ٹیکنیکل سکریٹریٹ  اور یو 20   کے کنوینرس اور سی 40 سٹیز  اور  یونائٹیڈ سٹیز اینڈ کوکل گورنمٹ   کی جانب سے بھی احمد آباد کو تعاون دیا گیا ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ  بھوپیندر پٹیل   اور  مکانات اور شہری امور کےریاست کے وزیر جناب کوشل کشور سات جولائی کو باضابطہ  طورپر مئیر کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔  احمد آبادشہرکی طرف سے  احمدآباد کے مئیر  جنا ب کرت کمار   جے پرمار وفود کا خیر مقدم کریں گے اور  جی 20 کے  سوس شیر پا جناب ابھے  ٹھاکر  ،مکانات اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری  جناب  منوج جوشی   ، ہندوستانی شہروں کے ترقیاتی سفر سے متعلق اپنے  اپنے نظریات کا اشتراک کریں گے ۔

سربراہ  کانفرنس کے دوران  6  یو 20 ترجیحی شعبوں سے متعلق موضوعاتی اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔ یو 20  کے ترجیحی شعبے اس بات کی بازگشت کرتے ہیں  کہ جی 20 ماحولیاتی ذمہ داری   ، موسمیاتی فائنانسنگ اور مستقبل کے شہروں  پر زور دے رہا ہے ۔ تو 20  کے تحت   6 ترجیحات ہیں ۔  ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ رویہ کی حوصلہ افزائی کرنا ، آب وہوا کے لئے مالیات کو  حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنا ،  پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا ، مقامی ثقافت اور معیشت کو فروغ  دینا ،شہری حکمرانی اور منصوبہ بندی کے لئے فریم ورک  کو  ازسر نو  زندہ کرنا  اور ڈجیٹل شہری مستقبل کو متحرک  کرنا ، موضوعاتی  اجلاس میں شامل ہوں گے۔ ٹوکیو  ،ریاض ،  پیرس ،سورت  ،سری  نگر ، عمان ، لاس اینجلس ،  نیویارک شہر ، کیٹووس، ریو ڈی جنیریو ،دوبئی ، اندور ، کچنر ، لندن  ، مونٹی ویڈیو  ، جوہانسبرگ  ، کوچی  اور  ڈربن کے علاوہ دیگر شہروں کے مئیرس یا  اس کے مساوی شہری رہنماؤں کی جانب سے  بات چیت  اور نمائندگی کو موضوعاتی اجلاس میں  شامل  کیا جائے گا۔

حسب ذیل اسپاٹ لائٹ اجلاس سربراہ کانفرنس کا حصہ ہوگا۔

  • بلٹ  ماحولیات  کو ڈی کاربونائز کرنا۔
  • شہر کی سرمایہ کاری کی نئی تشریح ۔
  • مستقبل کی ٹکنالوجیوں کا استعمال کرنے والا عالمی شہری فریم ورک ۔
  • لوپ  کو بند کرنا،  پانی  ،  فاضل  پانی اور  ٹھوس کچرے میں  مدوّر  معیشت  ۔
  • آب وہوا کے مطابق  اور لچک دار شہرو ں کی تعمیر  ۔
  • عوام کے لئے  ڈیٹا  کا کام کاج  تیار کرنا۔

کئی عالمی شراکتدار ان اجلاس کو  منظم کرنے کے لئے  این آئی یو اے کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں ، ان میں ورلڈ اکنامک فورم   ،  سی  40سٹیز  ،  لوکل سیلف  گورنمنٹ کا آل انڈیا انسٹی  ٹیوٹ   ، یونیسکو  ،  یونیسف ، جی آئی زیڈ اور  آئی سی ایل ای آئی شامل ہیں۔  ان اجلاس میں مقررین اور مباحثہ کرنے والوں  میں مختلف اداروں  نیز  اقوام متحدہ  کی ایجنسیوں ، ورلڈ بینک گروپ ، انٹر نیشنل فائنانس کارپوریشن اور کثیر جہتی تنظیموں کے علاوہ  ترقیاتی  بینکوں وغیرہ کے شہری ترقی کے مسائل   کے ماہرین شامل ہوں گے۔

دنیا بھر سے شرکت کرنے والے مئیر ز بھی  ان دودنوں کے دوران  کلوز ڈور  اجلاس  میں شرکت کریں  گے تاکہ یو 20 ترجیحات اورشہروں کے لئے  پائیداری کے ایجنڈے  پر مزید غوروخوض کیا جاسکے ۔ سربراہ اجلاس کےدوسرے دن بند کمرے کے اجلاس  کو  کلائمیٹ فائنانس کے امور پر  شہروں کی گول میز کانفرنس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 مئیرسطح کی سربراہ کانفرنس کے دوران مندوبین  گفٹ سٹی  ( گجرات انٹر نیشنل فائنانس  ٹیک سٹی  ) کا دورہ کریں  گے ، جو گاندھی نگر میں  ایک جدید ترین کاروباری ضلع  ہے ۔  یہ مندوبین پرانے شہر احمدآباد کے تعمیراتی عجائبات  کو ایک تاریخی واک  کے ذریعہ  بھی دیکھیں گے اور سابر  متی آشرم  کا دورہ  کریں  گے تاکہ  ہندوستان کی تحریک آزادی میں بابائے قوم مہاتما  گاندھی کے اہم کردار  اور دنیا کو امن اور عدم تشدد  کے ان کے پیغامات  کو سمجھا جاسکے ۔ وہ سابرمتی ریور فرنٹ سمیت احمد آباد شہرمیں شروع  کئے گئے مختلف شہری ترقیاتی اقداما ت کا بھی جائزہ لیں گے۔  مندوبین  گجرات اور ہندوستان کی ثقافت کے مختلف  پہلوؤں کی عکاسی کرنے والے پروگراموں میں  بھی شرکت کریں گے اور گجرات کے کھانے پینے کے ذائقے کا تجربہ بھی  محسوس کریں گے۔

کمیونک  ہر دور  میں  یو  20  کے  مباحثوں  کی ایک نتیجہ خیز دستاویز ہے ، جس کی  جی 20  کے ممالک کے شہروں سے توثیق ہوتی ہے ۔  مئیر سطح کی سربراہ کانفرنس کا اختتا م جی 20 کے شیر پا جناب  امیتابھ  کانت اور مکانات اورشہری امور اور  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کو   شریک مئیر وں کے ذریعہ اعلامیہ کے حوالے کرنے کے ساتھ  ہوگا۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-6777-1



(Release ID: 1937458) Visitor Counter : 127