امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ سابرمتی ریور فرنٹ پر میڈ ان انڈیا ’اکشر ریور کروز‘ کا آغاز کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان کو دنیا کے ہر میدان میں نمبر ایک بنانے کی کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں

وزیر اعظم مودی نے پچھلے 9 سالوں میں غریب کلیان، بھارت گورو، بھارت اتکرش اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسی اسکیموں کے ذریعے پورے ہندوستان کی ترقی کو ایک نئی شکل دی ہے

پی ایم مودی نے مختلف اقدامات کرکے گجرات کی سیاحت کو ایک نئی جہت دی ہے

جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے پہلی بار ہندوستان میں ریور فرنٹ کا تصور کیا تھا اور اس کی تعمیر کی

سابرمتی ریور فرنٹ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہو چکا ہے

ریور فرنٹ کی وجہ سے نہ صرف پانی کی سطح بلند ہوئی ہے بلکہ یہ بزرگ شہریوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت ہر ایک کے لیے مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر ابھرا ہے

میڈ ان انڈیا  ’اکشر ریور کروز‘ اِس ریور فرنٹ سے منلک ہے ؛ یہ ریور کروز احمد آباد کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے بھی ایک خاص توجہ کا مرکز بنے گا

Posted On: 02 JUL 2023 2:31PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ سابرمتی ریور فرنٹ پر میڈ ان انڈیا ’اکشر ریور کروز‘ کا آغاز کیا۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ اس اکشر ریور کروز کے ذریعے حکومت گجرات اور میونسپل کارپوریشن نے آج احمد آباد شہر کے شہریوں کو ایک نیا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے پہلی بار ہندوستان میں ریور فرنٹ کا تصور اور منصوبہ بندی کی تھی اور یہ ان کے وزیر اعلیٰ کے دور میں تیار اور مکمل ہوا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ریور فرنٹ نہ صرف احمد آباد بلکہ ہندوستان اور دنیا بھر میں مقبول ہے اور سیاحت کے ایک پرکشش مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اورتعاون کے وزیر نے کہا کہ ریور فرنٹ کی وجہ سے نہ صرف پانی کی سطح  بلند ہوئی ہے بلکہ یہ بزرگ شہریوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت ہر ایک کے لیے مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لگژری ریور کروز، احمد آباد کے تمام شہریوں کے لیے ایک نئی کشش ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کروز کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے  سرکاری -نجی شراکت داری  کے تحت تیار کیا ہے۔ یہ کروز ایسا پہلا مسافر جہاز ہے جو میک ان انڈیا کے تحت ہندوستان میں 15 کروڑ روپے کی لاگت سے جڑواں انجنوں کے ساتھ بنایا گیا ہے اور یہ ڈیڑھ گھنٹے تک محفوظ طریقے سے سفر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 30 میٹر طویل کروز ،احمد آباد کے تمام شہریوں اور شہر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بن کر ابھرے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ کروز میں 165 مسافروں کی گنجائش ہے اور اس میں ایک ریستوراں بھی ہے جو یقینی طور پر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کروز کو شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں 180 لائف سیفٹی جیکٹس، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ریسکیو بوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں جناب نریندر مودی نے ہمیشہ احمد آباد اور گجرات کی سیاحت کو ترجیح دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب نریندر مودی کی طرف سے سیاحت کے میدان میں کئی اقدامات کی وجہ سے گجرات اور اس کے دو بڑے سیاحتی مراکز، ملک کے سیاحتی نقشے پر نمایاں طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری سے گجرات آنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے ایکو سسٹم تیار کیا گیا، تمام زیارت گاہوں اور سرحدوں کو ملانے کے لیے اچھی سڑکیں بنائی گئیں اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوائی اڈوں کو سیاحتی مقامات سے جوڑنے والی سڑکیں بھی بنائی گئیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ امباجی میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو شروع ہوا ہے، پاوا گڑھ مندر میں 500 سال بعد جھنڈا لہرایا گیا ہے، مادھو پور میلہ قومی میلہ بن گیا ہے، دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے وائٹ رن میں قیام کرنے کے لیے کچَھ میں ٹینٹ سٹی بنایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ، کنکریا تالاب بنانے اور اب احمد آباد میں اس ریور فرنٹ کے ساتھ، ایک بہت بڑا سیاحتی ماحولیاتی نظام بنایا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ سرحد درشن پروگرام (بارڈر وزٹ پروگرام) کے تحت گجرات کے نوجوانوں کو ندا بت کا تجربہ دینے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں سیکورٹی فورسز مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے سیاحت کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر اور دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد، گجرات میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں ہے جہاں کرکٹ کے میچ باقاعدگی سے ہوتے ہیں اور یہاں سیاحت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اب یہاں ایک بہت بڑا اسپورٹس سٹی بھی بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے مختلف اقدامات کرکے گجرات کی سیاحت کو ایک نئی جہت دی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان کو دنیا کے ہر میدان میں نمبر ایک بنانے کی کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پچھلے 9 سالوں میں غریب کلیان، بھارت گورو، بھارت اتکرش اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسی اسکیموں کے ذریعے پورے ہندوستان کی ترقی کو ایک نئی شکل دی ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.6686



(Release ID: 1936898) Visitor Counter : 116