وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 30 جون کو دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے


 وزیر اعظم یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کی عمارت، کمپیوٹر سینٹر اور اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 28 JUN 2023 6:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جون 2023 کو صبح 11 بجے کے قریب دہلی یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس کے  کثیر مقاصد ہال میں دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم دہلی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سینٹر اور فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کی عمارت اور یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں بننے والے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دہلی یونیورسٹی کا قیام یکم مئی 1922 کو عمل میں آیا۔ گزشتہ سو سالوں میں یونیورسٹی کی  بہت ترقی اور اس کی  توسیع ہوئی  ہے اور اب اس کے 86 شعبہ جات، 90 کالج، 6 لاکھ سے زیادہ طلباء ہیں، اور اس نے ملک کی تعمیر میں بہت  خدمات پیش کی ہیں۔

******

ش ح۔رض۔ ج ا

U-NO. 6600

 


(Release ID: 1936252)