وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے دتیا میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا
متاثرین کے لیے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان
Posted On:
28 JUN 2023 8:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’دتیا میں پیش آیا سڑک حادثہ دل کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس حادثے میں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھویا ہے، ان کے کنبہ اراکین کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کام میں پوری تیاری کے ساتھ مصروف عمل ہے: وزیر اعظم مودی‘‘
’’دتیا کے سڑک حادثے میں اپنی جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 وپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6598
(Release ID: 1936194)
Visitor Counter : 79
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam