ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے پانچ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی


رانی کملا پتی - جبل پور، رانی کملا پتی- اندور، گوا (مڈگاؤں) - ممبئی، رانچی-پٹنہ اور دھارواڑ-بنگلورو کے درمیان وندے بھارت ٹرینیں متعارف کرائی گئی ہیں ، جو مدھیہ پردیش، گوا، جھارکھنڈ، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک کے ریاستی دارالحکومتوں کو جوڑیں گی

اب، ملک میں کل 23 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں

یہ ٹرینیں ، ان روٹس  پر چلنے والی موجودہ تیز  تر ٹرینوں  کے مقابلے  میں سفر کے وقت میں گھنٹوں کے وقت کی بچت کر رہی ہیں

وندے بھارت ایکسپریس مسافروں کو عالمی معیار کا تجربہ  دیں گی اور سیاحت کو فروغ  دیں گی

Posted On: 27 JUN 2023 4:11PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے  میں آج ایک تاریخی دن  تھا ، جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے پانچ نئے اور اپ گریڈ ورژن کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس تقریب کے دوران،  مدھیہ پردیش  کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل ،   مدھیہ پردیش  کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر  جناب اشونی ویشنو، عوامی نمائندے اور خصوصی مہمان بھی  موجود تھے۔

آرام دہ اور بہتر ریل سفر کے تجربے کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے، پانچ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں رانی کملا پتی-جبل پور، رانی کملا پتی-اندور، گوا (مڈگاؤں)-ممبئی، رانچی-پٹنہ اور دھارواڑ-بنگلورو کے درمیان چلائی جا  رہی ہیں۔  یہ وندے بھارت ٹرینیں  ، جنہیں آج جھنڈی دکھائی گئی ہے ،   ریاستی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنائیں گی، سفر کے وقت کو کم کریں گی اور سفر کے آرام میں اضافہ کریں گی۔ یہ وندے بھارت ٹرینیں ہمارے ملک کے ہر کونے میں ایک نئے  بھارت - وکست بھارت کا پیغام لے جا رہی ہیں۔

رانی کملا پتی- جبل پور وندے بھارت ایکسپریس

             رانی کملا پتی – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور نرسنگھ پور، پپریا اور نرمداپورم ریلوے اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی ، اسی دن جبل پور اسٹیشن پہنچے گی۔

وندے بھارت ٹرین کے چلنے سے مدھیہ پردیش کی ثقافتی راجدھانی جبل پور، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال اور آس پاس کے مذہبی مقامات اور سیاحتی مقامات کے رابطے میں بہتری آئے گی اور ساتھ ہی اس خطے کی ہمہ گیر ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔

رانی کملا پتی - اندور وندے بھارت ایکسپریس

             بھوپال – اندور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین بھوپال ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور اسی دن اُجین ریلوے اسٹیشن پر رکتی ہوئی  ، اندور اسٹیشن پہنچے گی۔ رانی کملا پتی سے اندور کے درمیان وندے بھارت ٹرین چلانے سے آسان اور تیز سفر میں آسانی ہوگی اور یہ ثقافتی، سیاحتی اور   اس خطے کے یاتراؤں کے مقامات  کو جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ بن جائے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ایک خوشگوار اور بہتر ریل سفر کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔

گوا (مڈگاؤں) - ممبئی وندے بھارت ایکسپریس

گوا (مڈگاؤں) - ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چھترپتی شیواجی ٹرمینس اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور دادر، تھانے، پنویل، کھیڈ، رتناگیری، کنکاولی اور تھیوِم ریلوے اسٹیشنوں  پر رکتی ہوئی  ، اسی دن مڈگاؤں اسٹیشن پہنچے گی۔

جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس کونکن خطہ کے لوگوں کو رفتار اور آرام کے ساتھ سفر کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گی۔ اس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ امید ہے کہ اس روٹ پر نئی وندے بھارت ٹرین سیاحوں کی سہولت میں نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

رانچی-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس

رانچی- پٹنہ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پٹنہ سے روانہ ہوگی اور گیا، کوڈرما، ہزاری باغ، برکاکانہ اور میسرا ریلوے اسٹیشنوں پر  رکتی ہوئی  ، اسی دن رانچی اسٹیشن پہنچے گی۔

وافر مقدار میں معدنی وسائل سے مالا مال، رانچی معدنیات پر مبنی صنعتوں کے لیے ایک مثالی جگہ ہے۔ پٹنہ کے ساتھ تیز رفتار رابطے کے لیے یہ ٹرین مقامی تاجروں اور  کاروباریوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

دھارواڑ-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس

دھارواڑ-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ایس آر   بنگلورو  شہر  سے روانہ ہوگی اور اسی دن یشونت پور، داونگیر  اور ہبلی ریلوے اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی ، اسی دن دھارواڑ اسٹیشن پہنچے گی۔

کرناٹک میں، دھارواڑ - بنگلورو وندے بھارت ٹرین ودیا کاشی دھارواڑ، وانجیہ نگری، ہبلی اور بنگلور وکو جوڑے گی۔ یہ وندے بھارت ٹرین شمالی کرناٹک کو جنوبی کرناٹک سے جوڑے گی۔

وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں بہت سی اعلیٰ سہولیات  فراہم کرتی ہیں  ، جو مسافروں کو عالمی معیار کا آرام دہ سفر کا تجربہ اور جدید ترین حفاظتی خصوصیات بشمول کَوچ  ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہیں۔ ہر ٹرین  میں  بوگیوں میں  160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی  رفتار سے چلنے والے مکمل طور پر سسپینڈیڈ ٹریکشن موٹرز  لگائے گئے ہیں ۔ جدید ترین سسپنشن  نظام ہموار اور محفوظ سفر اور مسافروں کے لیے بہتر سواری کے آرام کو یقینی بناتا ہے۔

ٹرین کو  پاور کار کے ذریعے چلائے جانے اور جدید  ترین بریکنگ سسٹم کے ساتھ تقریباً  30 فی صد  بجلی کی بچت  کے ساتھ بھارتی ریلوے کے گرین فٹ پرنٹ  میں  اضافہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6553




(Release ID: 1935740) Visitor Counter : 97