صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے امرناتھ یاترا کے لیے صحت خدمات کا جائزہ لیا


جموں و کشمیر کو عقیدت مندوں کی طبی دیکھ بھال اور صحت کی سہولیات کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا

یاترا کے دوران تمام عقیدت مندوں کو بہترین صحت خدمات اور طبی سہولیات فراہمی كو یقینی بنایا جاءے گا : ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

بال ٹال اور چندن واڑی میں 100 بستروں کے قائم اسپتال چوبیسوں گھٹے فعال رہیں گے

ڈاکٹروں اور صحت خدمات فراہم كرنے والے كاركنوں کی ٹیم متعین کی جا رہی ہے

Posted On: 27 JUN 2023 4:29PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے آج یہاں وزارت صحت اور ڈی جی ایچ ایس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ مل كر امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کے لیے صحت کی خدمات اور مناسب معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

انہیں بیس کیمپ اور راستے میں فراہم کی جانے والی طبی دیکھ بھال اور دیگر صحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہ كیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاتریوں کو مطلوبہ صحت کی سہولیات اور طبی خدمات كی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے مركزی خطے كی مدد کریں تاکہ یاتری مشکل سفر کرنے کے لئے اچھی صحت اور جسمانی حالت میں ہوں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یاترا کے دوران عقیدت مندوں کو بہترین صحت خدمات اور طبی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

امرناتھ یاترا جغرافیائی چیلنجوں خاص طور پر اونچائی سے متعلق مسائل کے لحاظ سے غیر معمولی ہے۔ مرکزی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق وزارت صحت یاتریوں كےلیے صحت كی دیكھ بھال سے متعلق مناسب ضروریات کو بڑھانے میں جموں و کشمیر کے مركزی خطے كی حکومت کی مدد کر رہی ہے  اور  توقع کرتی ہے كہ انتظامات مناسب رہیں گے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بیس کیمپ اور راستے میں ضروری انفراسٹرکچر کے ساتھ طبی سہولت گاہیں قائم کی گئی ہیں۔

بال ٹال اور چندن واڑی میں 100 بستروں والے اسپتالوں کا قیام

صحت اور خاندانی بہبود كی وزارت نے دفاعی تحقیق و ترقی كی تنظیم کی طرف سے دو محوری راستوں بال ٹال اور چندن واڑی پر 100 بستروں والے دو اسپتالوں کے قیام کے لیے مکمل طور پر فنڈ فراہم كیا ہے اور تعاون کیا ہے۔ یہ اسپتال سر گرم عمل ہو چکے ہیں۔ ان اسپتالوں میں یاترا کے لیے تعینات عملے كے اراكین کی رہائش کی سہولیات شامل ہوں گی۔ ان اسپتالوں میں تشخیص اور علاج کی تمام سہولیات ہوں گی جن میں لیبارٹری کی سہولیات، ریڈیو تشخیص، نسوانی امراض، شدیش نگرانی والی یونٹیں، ہائپر بیرک آکسیجن چیمبرز شامل ہیں۔

یہ اسپتال چوبیسوں گھنٹے سر گرم عمل رہیں گے اور ان میں ایک آزاد ٹراما یونٹ کے ساتھ ماہر ڈاکٹر بھی ہوں گے۔

صحت كی دیكھ بھال كرنے والے كاركنوں کی تعیناتی

ہیلتھ سروس كے ڈائریكٹوریٹ جنرل (صحت اور خاندانی بہبود كی وزارت) نے 11 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور مرکزی سرکاری اسپتالوں سے نامزدگیوں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی عارضی خدمات بھی حاصل كی ہیں۔ ان ٹیموں کو 4 بیچوں والی شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔ عارضی خدمات کے لیے منتخب کیے گئے ڈاکٹروں/نیم طبی عملہ كے اراكین کی اونچائی پر ہونے والی بیماری اور ہنگامی حالات کے انتظام سے متعلق استعداد کار میں اضافے كے لیے صحت اور خاندانی بہبود كی وزارت نے مركزی خطے کے ساتھ تال میل قاءم كر ركھا ہے۔ اس سال کی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جی ایچ ایس محكمے کے ایمرجنسی میڈیکل ریلیف ڈیویزن کی ایک ٹیم موجودہ مقامی طبی انفراسٹرکچر/ سہولیات اور عارضی اسپتالوں کے مقام پر جائزہ لے رہی ہے۔

ویب پورٹل/آئی ٹی ایپلی کیشن

بہتر ہنگامی تیاری، بیماریوں کے پیٹرن کو سمجھنے اور صحت سے متعلق مسائل کی نگرانی کے لیے یاترا کے رُخ پر بیماریوں کی نگرانی کے پروگرام - انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم۔ پورٹل آف  نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ذریعے ایک ویب سے چلنے والا ریئل ٹائم ڈیٹا اکٹھا کرنے کا كسٹماءزڈ ماڈیول  تیار کیا جا رہا ہے۔

بیداری بڑھانے کی  ایڈوائزری

وزارت صحت نے زیادہ اونچائی پر درپیش ہنگامی حالات کے پیش نظر طبی انتظام کے لیے کیا كرنے اوركیا  نہ کرنے کے آپریٹنگ كے معیری طریقِ عمل کی صورت میں یاتریوں کی بیداری بڑھانے کی خاطر ایڈوائزری تیار کی ہے جو مناسب طبی انتظام کے لیے بھی ہے۔

*****

U.No:6558

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1935733) Visitor Counter : 119