وزیراعظم کا دفتر
مصر کے مفتی اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ
Posted On:
25 JUN 2023 5:18AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 جون 2023 کو اپنے سرکاری دورۂ مصر کے دوران مصر کے مفتی اعظم محترم ڈاکٹر شوقی ابراہیم علام سے ملاقات کی۔
مفتی اعظم نے اپنے حالیہ دورۂ ہند کی خوشگوار یادیں تازہ کیں، اور بھارت اور مصر کے دوران مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو اجاگر کیا۔ مفتی اعظم نے شمولیت اور تکثیریت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی۔
تبادلہ خیال کے دوران معاشرے میں سماجی اور مذہبی ہم آہنگی اور انتہاپسندی و بنیاد پرستی سے نمٹنے سے متعلق موضوعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت مصر کی سماجی انصاف کی وزارت کے تحت دارالافتا میں، آئی ٹی میں ایک عمدگی کا مرکز قائم کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6473
(Release ID: 1935109)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam