ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے  یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار  انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ / انڈیا (یو ایس اے آئی ڈی / انڈیا) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے


 مفاہمت نامے کے مطابق یو ایس اے آئی ڈی / انڈیا  کا  صاف ستھری توانائی اور  توانائی کی صلاحیت  سے متعلق  سولیوشنز کے بارے میں تعاون  حاصل کیا جائے گا

 اس  کوشش کا مقصد مشن نیٹ زیرو کاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے انڈین ریلویز کے  کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے

Posted On: 23 JUN 2023 9:49AM by PIB Delhi

انڈین ریلویز (آئی آر) سال 2030   تک  نیٹ زیرو  کاربن اخراج کا مقصد حاصل کرنے کے لئے  سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

کاربن کا اخراج کم کرنے کے لئے  اپنی عہد بندی کے ایک حصے کے طور پر  انڈین ریلویز  کئی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں  قابل تجدید توانائی  اور توانائی  کی  بہتر صلاحیت حاصل کرنے کے بارے میں تعاون کے لئے حکومت ہند کے  انڈین ریلویز  اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار  انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ / انڈیا (یو ایس اے آئی ڈی / انڈیا) کے درمیان  14  جون  2023  کو  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ مفاہمت نامے پر  انڈین ریلویز کے  ریلوے بورڈ  کے رکن  (ٹریکشن اور رولنگ اسٹاک)، جناب نوین گلاٹی نے  اور یو ایس اے آئی ڈی  کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محترمہ ایزابیل کولمین نے  ریلوے  بورڈ کے چیئر مین اور  سی ای او  جناب انل کمار لاہوتی کی موجودگی میں دستخط کئے۔

یو ایس اے آئی ڈی  حکومت امریکہ  کی ایک ایجنسی ہے، جو  اقتصادی ترقی ، زراعت اور تجارت ، صاف ستھری توانائی، آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور  اس کے لئے مناسب طریقے اختیار کرنے، عالمی صحت ، جمہوریت اور  تنازعات کو کم کرنے اور ان کا بندو بست کرنے  میں  تعاون  کرنے اور انسانیت کے ناطے  امداد  فراہم کراتے ہوئے  بین الاقوامی  ترقی کے لئے مدد فراہم کراتی ہے اور  اپنے مشن مقاصد  کو آگے بڑھاتی ہے۔

اس مفاہمت  نامے کے ذریعہ  انڈین ریلویز  کو  تکنیکی مدد اور  تعاون فراہم کرایا  جائے گا۔ موٹے  طور پر مفاہمت نامے میں  درج ذیل  شعبے شامل ہیں، لیکن یہ  انہیں  شعبوں تک محدود نہیں ہیں:۔

  1. انڈین ریلویز کے لئے صاف ستھری توانائی سمیت ، توانائی کے سلسلے میں طویل مدتی  منصوبہ بندی۔
  2. انڈین ریلویز کی عمارتوں کے لئے  توانائی کی صلاحیت والی پالیسی  اور ایکشن پلان تیار کرنا۔
  3. انڈین ریلویز  کے نیٹ زیرو  ویژن  کو حاصل کرنے کے واسطے  صاف ستھری توانائی کے حصول  کی منصوبہ بندی۔
  4. ضابطہ کاری اور  نفاذ سے متعلق  رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تکنیکی مدد۔
  5. نظام کے موافق  اور بڑے پیمانے پر  قابل تجدید حصولیابی کے لئے  ٹینڈر ڈیزائن کرنے اور  اس کے بندو بست کے لئے مدد۔
  6. ای- موبیلٹی کی ترقی میں انڈین ریلویز کی مدد کرنا۔
  7. فیلڈ کے دوروں اور  اسٹڈی  ٹورز (گھریلو / بین الاقوامی) سمیت  مذکورہ شناخت شدہ شعبوں میں  صلاحیت سازی کے پروگرام چلانا اور  مل کر تقریبات، کانفرنسوں کا اہتمام کرنا۔

یو ایس اے  آئی ڈی /  انڈیا کے ساتھ  انڈین ریلویز  کا یہ تعاون  سال 2030  تک نیٹ زیرو  کاربن اخراج کا مقصد حاصل کرنے میں  انڈین ریلویز  کی مدد  کرنے کے سلسلے میں بہت  کارگر ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا گ- ق ر)

U-6418



(Release ID: 1934684) Visitor Counter : 99