وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے امریکہ کی خاتون اول کے ساتھ "ہندوستان اور امریکہ : مستقبل کے لیے ہنرمندی" تقریب میں شرکت کی

Posted On: 22 JUN 2023 10:57AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کی خاتون اول ڈاکٹر جِل بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل سائنس سینٹر میں "ہندوستان اور امریکہ : مستقبل کے لیے ہنر مندی"پر مرکوز ایک تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب نے پورے معاشرے میں معیاری تعلیم تک رسائی کو وسعت دینے اور بڑھانے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں افرادی قوت کی از سرِ نو ترقی  پر توجہ مرکوز کی۔

وزیر اعظم نے تعلیم، ہنر مندی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جاری دو طرفہ علمی تبادلوں اور ہندوستان اور امریکہ کے تعلیمی اور تحقیقی ماحولیاتی نظاموں کے درمیان تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ہندوستان-امریکہ کے تعاون کو تقویت دینے کے لیے 5 نکاتی تجاویز پیش کیں جو  حسب ذیل ہیں:

  • حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کو اکٹھا کرنے کے لیے مربوط نقطہ نظر
  • اساتذہ اور طلباء کے تبادلے کی حوصلہ افزائی
  • دونوں ممالک کے درمیان مختلف موضوعات پر ہیکاتھون کا انعقاد
  • پیشہ ورانہ ہنر مندی کی قابلیت کی باہمی شناخت
  • تعلیم اور تحقیق سے وابستہ لوگوں کے دوروں کی حوصلہ افزائی۔

اس تقریب میں ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج کے صدر، ایسوسی ایشن آف امریکن یونیورسٹیز کے صدر، مائیکرون ٹیکنالوجی کے صدر اور سی ای او اور طلباء نے شرکت کی۔

*************

 

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.6382



(Release ID: 1934466) Visitor Counter : 104