وزارت آیوش
نائب صدر جمہوریہ گیریسن گراؤنڈ، جبل پور، ایم پی میں 9ویں آئی ڈی وائی کی مرکزی تقریب میں 15000 سے زیادہ یوگا کے شائقین کی قیادت کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے یوگا کے عالمی جشن کی قیادت کریں گے
اس سال یوگا کا عالمی دن اوشین رنگ آف یوگا، آرکٹک سے انٹارکٹیکا تک، یوگا بھارت مالا، یوگ ساگر مالا اور ہر آنگن یوگ کا مشاہدہ کرے گا
Posted On:
20 JUN 2023 2:38PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر 21 جون کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں یوگا کے 9ویں بین الاقوامی دن 2023 کی قومی تقریب کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی اور کئی ریاستی معززین موجود ہوں گے اور کامن یوگا پروٹوکول بھی انجام دیں گے۔
مرکزی تقریب میں تقریباً 15,000 افراد کی شرکت متوقع ہے۔ آئی ڈی وائی کا اس سال کا تھیم ’واسودھیو کٹمبکم کے لیے یوگا‘ ہے جو ہندوستانی سماجی ثقافتی ورثے کی نشاندہی کرتا ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم کی پہل کی وجہ سے گزشتہ 9 سالوں میں یوگا دنیا کے کونے کونے میں پہنچ گیا ہے۔ اس سال وزیر اعظم جناب نریندر مودی نیویارک، امریکہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا کی قیادت کریں گے جہاں یوگا کے تئیں اپنی وابستگی ظاہر کرنے کے لیے 180 سے زیادہ ممالک کے شامل ہونے کی امید ہے۔ دو ملکوں کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ”میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن 2023 یو این ایچ کیو میں اقوام متحدہ کی قیادت اور بین الاقوامی برادری کے اراکین کے ساتھ مناؤں گا۔ میں اس خصوصی جشن کا منتظر ہوں اسی مقام پر جہاں دسمبر 2014 میں یوگا کے بین الاقوامی دن کو تسلیم کرنے کی ہندوستان کی تجویز کی حمایت کی گئی تھی۔
آئی ڈی وائی 2023 کی تیاری 13 مارچ 2023 کو شروع ہو گئی تھی، جس کا آغاز آیوش کے وزیر نے 100 دن کی الٹی گنتی سے کیا تھا۔ اس کے بعد سے، حکومتی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈروں کی طرف سے ہر روز الٹی گنتی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جسے ایک عوامی تحریک بنا دیا گیا، جو 21 جون 2023 کو اختتام پذیر ہوا۔
اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن اوشین رنگ آف یوگا جیسی منفرد خصوصیت کا مشاہدہ کرے گا، جہاں ہندوستانی بحریہ اور تجارتی جہاز مختلف سمندروں میں دوست ممالک کی بندر گاہوں/ جہازوں پر سی وائی پی کے مظاہرے کا اہتمام کریں گے۔
آرکٹک سے انٹارکٹیکا تک یوگا ایک اور خصوصیت ہے، جس میں ایم ای اے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ پرائم میریڈیئن لائن میں اور اس کے آس پاس آنے والے ممالک میں سی وائی پی کو منظم کرنے کے لیے آیوش کی وزارت کے ساتھ تال میل کر رہا ہے۔ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے خطوں پر یوگا کا انعقاد ایم او ای ایس کے ساتھ تعاون میں کیا جائے گا۔
یوگا بھارت مالا کا بھی تصور کیا گیا ہے، جہاں ہندوستانی مسلح افواج آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، بی آر او کے ساتھ مل کر یوگا کے مظاہرے کا ایک سلسلہ تشکیل دیں گے۔ یوگا ساگر مالا ہندوستانی ساحلی خط کے ساتھ یوگا کا مشاہدہ کرے گی۔ وزیر دفاع کی قیادت میں آئی این ایس وکرانت کے فلائٹ ڈیک پر یوگا کا مظاہرہ ہوگا۔
قومی سطح پر اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن گاؤں کی سطح پر یوگا کے مشاہدے کو فعال کرکے ”ہر آنگن یوگا“ کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام گرام پردھانوں کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی قریبی آنگن واڑی، صحت اور تندرستی کے مراکز اور اسکولوں میں یوگا کا عالمی دن منائیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 2 لاکھ کامن سروس سینٹرز، نیشنل آیوش مشن کے تحت آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر، آیوش گرام اور امرت سروور کے مقام پر بھی یوگا کے عالمی دن کی تقریب میں حصہ لیں گے۔
آیوش کی وزارت، انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر MyGov.in پلیٹ فارم پر فوٹو گرافی کے مقابلے ”یوگا مائی پرائیڈ“ کی میزبانی کر رہی ہے۔ قومی اور بین الاقوامی شرکا ”یوگ آسن“ کرتے ہوئے اپنی تصویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی شرکا کو تین زمروں میں انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس سال وزارت آیوش کی طرف سے ورک اسپیس پر وائی بریک بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد کام کی جگہ پر تناؤ کو دور کرنا، تازہ دم ہونا اور دوبارہ توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس سال Y-break@workspaces – یوگا ان چیئر متعارف کرایا گیا ہے، جو کرسی پر بیٹھ کر بھی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو کرسی پر یوگا کرنے کے لیے کہیں۔
یوگا کا عالمی دن پورے حکومتی نقطہ نظر کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کی تمام اہم وزارتیں، ریاستی حکومتیں، قومی اور بین الاقوامی معروف یوگا انسٹی ٹیوٹ اور تنظیمیں، یونیورسٹیاں، مسلح افواج، این ایس ایس اور این وائی کے کے رضاکار اور دیگر اسٹیک ہولڈر پہلے ہی آئی ڈی وائی 2023 کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ۔ ہندوستانی مشن اور سفارت خانے، اقوام متحدہ کے رکن ممالک بھی 21 جون 2023 کو یوگا کے عالمی دن میں شرکت کریں گے۔
***********
ش ح۔ ف ش ع- م ص
U: 6296
(Release ID: 1933715)