وزارات ثقافت

نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کا نام بدل کر پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی رکھ دیا گیا

Posted On: 16 JUN 2023 11:54AM by PIB Delhi

نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں ،اس کا نام بدل کر پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کی، جو سوسائٹی کے نائب صدر ہیں۔

وزیر اعظم جناب مودی نے 2016 میں تین مورتی کے احاطے، نئی دہلی میں ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کے لیے وقف ایک میوزیم کے قیام کا خیال پیش کیا تھا۔ ایگزیکٹو کونسل، این ایم  ایم  ایل نے  25نومبر2016 کو منعقدہ اپنی 162ویں میٹنگ میں تین مورتی اسٹیٹ میں تمام وزرائے اعظم کے میوزیم کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ یہ پراجیکٹ مکمل ہو گیا تھا اور پردھان منتری سنگھرالیہ کو 21 اپریل 2022 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایگزیکٹو کونسل نے محسوس کیا کہ ادارے کے نام کو موجودہ سرگرمیوں کی عکاسی کرنی چاہیے ،جس میں اب ایک سنگرہالیہ بھی شامل ہے جس میں آزاد ہندوستان میں جمہوریت کے اجتماعی سفر کو دکھایا گیا ہے اور قومی تعمیر میں ہر وزیر اعظم کے تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔ میوزیم ایک ہموار امتزاج ہے ، جو نہرو میوزیم کی تجدید شدہ اور  تزئین  شدہ عمارت سے شروع ہوتا ہے، جو اب جناب  جواہر لال نہرو کی زندگی اور ان کے تعاون پر تکنیکی طور پر جدید ڈسپلے کے ساتھ مکمل طور پر اپ ڈیٹ ہے۔ ایک نئی عمارت میں واقع میوزیم پھر اس کہانی کو بیان کرتا ہے کہ کس طرح ہمارے وزرائے اعظم نے مختلف چیلنجوں سے گزر کر قوم کو آگے بڑھایا اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا۔ اس طرح، یہ تمام وزرائے اعظم کو تسلیم کرتا ہے اور  اس طرح ادارہ جاتی یادداشت کو جمہوری بناتا ہے۔

چیئرمین، ایگزیکٹو کونسل، جناب  نریپیندر مشرا نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے نام میں تبدیلی کی ضرورت کی وضاحت کی کہ پرائم منسٹرز میوزیم جمہوریت کے تئیں قوم کی گہری وابستگی کا اظہار کرتا ہے اور اس لیے ادارے کا نام اس کی نئی شکل کو ظاہر کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع، جناب راج ناتھ سنگھ، سوسائٹی کے نائب صدر نے اپنے خطاب میں نام کی تبدیلی کی تجویز کا خیرمقدم کیا، کیونکہ یہ ادارہ اپنی نئی شکل میں جناب جواہر لعل نہرو سے لے کر نریندر مودی تک تمام وزرائے اعظم کے تعاون اور ان کو درپیش مختلف چیلنجز کے ردعمل کو ظاہر کرتا ہے۔  وزرائے اعظم کو ایک ادارہ قرار دیتے ہوئے اور مختلف وزرائے اعظم کے سفر کا ایک قوس قزح کے مختلف رنگوں سے موازنہ کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ قوس قزح کے تمام رنگوں کو متناسب طور پر پیش کیا جانا چاہیے، تاکہ اسے خوبصورت بنایا جا سکے۔ اس طرح اس قرارداد نے ایک نیا نام دیا ہے، ہمارے تمام سابق وزرائے اعظم کا احترام  پیش  کیا ہے اور یہ مواد میں جمہوری ہے۔

 

**********

 

ش ح۔ اک ۔ ق ر

(16-06-2023)

U. No.6206



(Release ID: 1932814) Visitor Counter : 108