وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے راجستھان کے دوسہ میں ’پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا‘ کو 'گود بھرائی 'کی تقریب کے طور پر منانے کے نئے اقدام کی ستائش کی

Posted On: 12 JUN 2023 6:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے دوسہ میں ’پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا‘ کو ’گود بھرائی‘  کی تقریب کے طور پر منانے کے نئے اقدام کی ستائش کی ہے۔

ایک  سلسلہ وار ٹوئٹ میں راجستھان کے دوسہ سے  رکن پارلیمنٹ محترمہ جسکور مینا نے بتایا کہ راجستھان کے دوسہ میں  لوگ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو 'گود بھرائی'  کی تقریب کے طور پر مناتے ہیں جہاں تمام حاملہ خواتین ایک ساتھ جمع ہوتی ہیں اور انہیں  ان کے بچوں کی صحت کے لیے 'پوشن کٹ' دی جاتی ہیں۔  

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف راجستھان میں 2022-23کے دوران تقریباً 3.5 لاکھ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہوئی ہیں ۔

دوسہ سے رکن پارلیمنٹ کےسلسلہ وار  ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

"دوسا کی یہ منفرد پہل پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو نئی توانائی دینے والی ہے۔ یہ ماؤں کے ساتھ ساتھ بچوں کی  حفظان صحت کو یقینی بنا رہی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6080



(Release ID: 1931824) Visitor Counter : 102