وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جل جیون مشن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 09 JUN 2023 9:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جل جیون مشن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور صحت عامہکے شعبہ  میں صاف پانی تک رسائی کے کردار پر زور دیا ہے۔

ایک  سلسلہ وار ٹویٹ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق یونیورسل ٹیپ واٹر کوریج سے 4 لاکھ جانوں کو اسہال کی بیماری سے ہونے والی اموات سے بچایا جاسکے گا۔

مرکزی وزیر کےسلسلہ وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

"جل جیون مشن کا تصور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا کہ ہر ہندوستانی کو صاف اور محفوظ پانی تک رسائی حاصل ہو، جو صحت عامہ کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔ ہم اس مشن کو مضبوط بنانے اور اپنے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6024


(Release ID: 1931343) Visitor Counter : 107