امور داخلہ کی وزارت
حکومت ہند نے منی پور میں، منی پور کےگورنر کی زیرصدارت امن کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
10 JUN 2023 1:04PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے منی پور میں منی پور کےگورنر کی صدارت میں امن کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں وزی اعلی، ریاستی حکومت کے چند وزراء، رکن پارلیمنٹ، اراکین قانون ساز اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین شامل ہیں۔ کمیٹی میں سابق سرکاری ملازمین، ماہرین تعلیم، ادیب، فنکار، سماجی کارکن اور مختلف نسلی گروہوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
کمیٹی کا کام، ریاست کے مختلف نسلی گروہوں کے درمیان امن سازی کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہو گا،جس میں پرامن مذاکرات اور متضاد فریقوں/گروہوں کے درمیان مذاکرات شامل ہو گی۔ کمیٹی، سماجی ہم آہنگی، باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنائے گی اور مختلف نسلی گروہوں کے درمیان خوشگوار رابطے کی سہولت فراہم کرے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے 29 مئی 2023 سے یکم جون 2023 کے دوران، ریاست منی پور کا دورہ کیا تھا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد امن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
*****
U.No.6014
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1931267)
Visitor Counter : 174
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada