تعاون کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’ساہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں، حکومت ہند نے مزید پانچ اہم فیصلے لیے ہیں

Posted On: 08 JUN 2023 3:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’ساہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں، حکومت ہند نے مزید پانچ اہم فیصلے لیے ہیں۔ یہ فیصلے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کی کیمیکل اور کھاد کے وزیر جناب منسکھ ایس منڈاویہ کے ساتھ نئی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں لیے گئے۔ ملاقات میں وزارت تعاون اور فرٹیلائزرز کے محکمہ کےسینئر حکام بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں درج ذیل 5 اہم فیصلے کیے گئے:

ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پرائمری زرعی کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیز موجود ہیں۔ نقشہ سازی کی بنیاد پر ان پرائمری زرعی کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس) کی نشاندہی کی جائے گی جو کھاد کے خوردہ فروشوں کے طور پر کام نہیں کر رہی ہیں، اور انہیں عملیت کی بنیاد پر مرحلہ وار خوردہ فروش کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

2۔ پی اے سی ایس، جو فی الحال پردھان منتری کسان سمردھی کیندرز(پی ام کے ایس کے) کے طور پر کام نہیں کر رہے ہیں، انہیں پی ایم کے ایس کے کے دائرہ کار کے تحت لایا جائے گا۔

3۔ پی اے سی ایس کو نامیاتی کھادوں، خاص طور پر فرمینٹڈ آرگینک کھاد /(ایف او ایم) مائع فرمینٹڈ آرگینک کھاد / (ایل ایف او ایم) فاسفیٹ افزودہ نامیاتی کھاد(پی آر او ایم) کی مارکیٹنگ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

4۔ محکمہ کھاد کی مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ایم ڈی اے) اسکیم کے تحت، کھاد بنانے والی کمپنیاں، چھوٹے بائیو آرگینک پروڈیوسروں کے لیے، حتمی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے مجموعی کے طور پر کام کریں گی۔ اس میں بائیو آرگینک کھادوں کی سپلائی اور مارکیٹنگ کے سلسلے میں پی اے سی ایس بھی، تھوک فروش / خوردہ فروش کے طور پر شامل ہوں گے۔

5۔ پی اے سی ایس کو کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے، ڈرون کاروباریوں کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈرونز کو جائیداد کے سروے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان فیصلوں کے فوائد: ان اہم فیصلوں سے پرائمری زرعی کریڈٹ سوسائٹیز کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور کسان مقامی سطح پر کھاد، جراثیم کش ادویات، بیج اور زرعی مشینری حاصل کر سکیں گے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.5949



(Release ID: 1930847) Visitor Counter : 89