ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے اڈیشا میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں ہلاک شدگان اور پھنسے ہوئے مسافرین کے کنبہ اراکین/ دوستوں/ رشتے داروں کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 139 پر خصوصی انتظامات کیے


ریلوے نے سینئر افسران کو چوبیسوں گھنٹے ساتوں دن ہیلپ لائن نمبر 139 پر فون کالس سننے کی ذمہ داری سونپی

ریلوے کے ہیلپ لائن نمبر 139 کا مقصد اس مشکل بھرے وقت میں پریشان مسافرین کی مدد کرنا اور انہیں صحیح و تسلی بخش معلومات فراہم کرانا ہے

Posted On: 04 JUN 2023 4:08PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے اڈیشا میں پیش آئے افسوسناک ریل حادثے میں ہلاک شدگان اور پھنسے ہوئے مسافرین کے کنبہ اراکین/ دوستوں/ رشتے داروں کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 139 پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ سینئر افسران کی ایک ٹیم کو 24X7  ایک ہیلپ لائن نمبر پر جواب دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے  اور یہ ٹیم زونل ریلوے اور ریاستی حکومت کے ساتھ تال میل کے قائم کرنے کے بعد، کال کرنے والوں کو تمام تر متعلقہ تفصیلات فراہم کرے گی۔ یہ خدمت بلارکاوٹ جاری رہے گی اور وزارت ریلوے کے ذریعہ اعلان کردہ افزوں معاوضے کی فوری تقسیم کو یقینی بنائے گی۔ ریلوے کی جانب سے موت کی صورت میں 10 لاکھ روپئے؛ شدید زخمی ہونے کی صورت میں 2 لاکھ روپئے اور معمولی چوٹوں کے لیے 50000 روپئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریلوے کی ہیلپ لائن 139 کا مقصد اس مشکل بھرے وقت میں پریشان مسافرین کی مدد کرنا اور انہیں صحیح و تسلی بخش معلومات فراہم کرانا ہے۔

اب تک، ریلوے نے 285 معاملات (11 موت کے ، 50 شدید طور پر زخمی ہونے کے، اور 224 معمولی طور پر زخمی ہونے کے معاملات) میں بطور معاوضہ 3.22 کروڑ روپئے تقسیم کیے ہیں۔ بھارتی ریلوے 7 مقامات (سورو، کھڑگ پور، بالاسور، کھنٹاپارا، بھادرک، کٹک، بھوونیشور) پر معاوضے کی رقم ادا کر رہی ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5806


(Release ID: 1929737) Visitor Counter : 163