قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی – قانون  پروگرام نے نیا سنگ میل حاصل کیا:  40 لاکھ مستفیدین کو قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مشورے  فراہم کیے گئے

Posted On: 30 MAY 2023 2:02PM by PIB Delhi

وزارت قانون  کے محکمۂ  انصاف کے تحت ٹیلی – قانون  پروگرام نے  پورے ملک میں  40 لاکھ  فیض  کنندگان کو قانونی چارہ جوئی سے متعلق مشورہ دے کر ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے ۔

ٹیلی  - قانون  کے بارے میں:  ایسے لوگوں تک پہنچنے کے لیے ، جن کو رسائی حاصل نہیں ہے ، قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے پر قانونی مشورہ اور مشاورت حاصل کرنے کا ایک ای-انٹرفیس طریقہ ٔکار ہے۔ یہ پنچایت کی سطح پر واقع کامن سروس سینٹرز  ( سی ایس سیز  )   پر دستیاب ویڈیو کانفرنسنگ/ٹیلیفونک سہولیات کے ذریعے ضرورت مند اور پسماندہ افراد کو قانونی امداد کی ضرورت میں پینل وکلاء سے جوڑتا ہے۔  2017  ء میں شروع کی گئی ٹیلی – قانون   سروس  ، اب ٹیلی – قانون   موبائل ایپ ( اینڈرائیڈ   اور ایس 10  S پر دستیاب) کے ذریعے براہ راست قابل رسائی ہے۔

Image

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5628


(Release ID: 1928386) Visitor Counter : 141