وزیراعظم کا دفتر
پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امید سے بھر دے گی: وزیراعظم
Posted On:
28 MAY 2023 12:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امید سے بھر دے گی۔ جناب مودی نے تختی کی نقاب کشائی کرکے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ؛
آج کا دن ہم تمام ہم وطنوں کے لیے ناقابل فراموش دن ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امید سے بھردینے والی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ شاندار اور عظیم عمارت عوام کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشحالی اور صلاحیت کو نئی رفتار اور طاقت فراہم کرے گی۔
"جیسے ہی ہندوستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ہوا، ہمارے دل اور دماغ فخر، امید اور عزم سے معمور ہو گئے۔ خدا کرے کہ یہ شاندار عمارت بااختیار بنانے کا گہوارہ بنے، خوابوں کو روشن کرے اور انہیں فروغ دے ۔ یہ ہماری عظیم قوم کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کا باعث بنے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
5556
(Release ID: 1927846)
Visitor Counter : 118
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam