وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کا سڈنی میں بزنس گول میز کانفرنس سے خطاب
Posted On:
24 MAY 2023 3:28PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے آج سڈنی میں آسٹریلیا کی چوٹی کی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بزنس گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔
شرکت کرنے والے سی ای اوز نے اسٹیل، بینکنگ، توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی معروف کمپنیوں کی نمائندگی کی۔ گول میز کانفرنس میں آسٹریلیا کی چند معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کاروبار میں آسانی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کردہ متعدد اقتصادی اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا۔ ان میں بنیادی ڈھانچے سے رابطے کے منصوبوں کے لیے مربوط نقطہ نظر کے لیے مشن گتی شکتی؛ جن دھن،آدھار،موبائل تثلیث؛ قومی تعلیمی پالیسی ہائیڈروجن مشن ؛ 2050 پی ایل آئی اسکیم؛ خلائی اور جغرافیائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا آغاز؛ طبی آلات کی مینوفیکچرنگ کی نئی پالیسی؛ آیوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے سی ای اوز کو دعوت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، فن ٹیک، ٹیلی کام، سیمی کنڈکٹر، خلائی، قابل تجدید توانائی بشمول گرین ہائیڈروجن، تعلیم، فارما، طبی آلات کی مینوفیکچرنگ، کان کنی، ٹیکسٹائل، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ سمیت بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھارت کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
وزیراعظم نے سی ای اوز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کریں۔
گول میز کانفرنس میں حصہ لینے والے سی ای اوز درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
کمپنی
|
ایگزیکٹو
|
1.
|
کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا
|
میٹ کومین، صدر اور سی ای او
|
2.
|
ریو ٹنٹو
|
کیلی پارکر، سی ای او
|
3.
|
نیشنل آسٹریلیا بینک
|
فلپ کرونکن، چیئرمین اور نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
|
4.
|
آسٹریلین انڈسٹری بینک
|
انس ولوکس، سی ای او
|
5.
|
بی ایچ پی
|
محترمہ جیرالڈین سلاٹری، صدر آسٹریلیا
|
6.
|
اطلس سیان
|
اسکاٹ فاروق، شریک سی ای او اور شریک بانی
|
7.
|
سڈنی یونیورسٹی
|
پروفیسر مارک سکاٹ اے او، وائس چانسلر اور صدر
|
8.
|
اوریکا
|
سنجیو گاندھی، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او
|
9.
|
کوکلیئر
|
ڈیگ ہووٹ، چیئر
|
10.
|
بزنس کونسل آف آسٹریلیا
|
محترمہ جینیفر ویسٹاکوٹ، سی ای او
|
11.
|
وائز ٹیک
|
رچرڈ وائٹ، سی ای او اور بانی
|
12.
|
ائر ٹرنک
|
رابن کھدا، بانی اور سی ای او
|
13.
|
اینٹورا
|
محترمہ ٹیمی چو، منیجنگ ڈائریکٹر
|
14.
|
کوئنٹلس سینڈل ووڈ
|
رچرڈ ہینفری، سی ای او
|
15.
|
یو ایس ڈبلیو
|
پروفیسر اٹیلا برنگس، وائس چانسلر اور سی ای او
|
16.
|
ریچارج انڈسٹریز
|
رابرٹ فٹزپیٹرک، سی ای او
|
17.
|
یونیورسٹیاں آسٹریلیا
|
محترمہ کیٹریونا جیکسن، چیف ایگزیکٹو
|
18.
|
مرکز برائے آسٹریلیا-بھارت تعلقات
|
محترمہ سواتی دوے، چیئرمین، ایڈوائزری بورڈ
|
19.
|
نیویٹاس گروپ
|
سکاٹ جونز، سی ای او
|
*******
(ش ح – ع ا – ع ر)
U.No. 5443
(Release ID: 1927014)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam