وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آج سول سروس امتحان پاس کرنے والوں کو مبارکباد دی

Posted On: 23 MAY 2023 7:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سول سروس امتحان کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں کو بھی مشورہ دیا، جو اس سال امتحان پاس نہیں کر سکے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’ان نوجوانوں کو مبارکباد جنہوں نے سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آگے ایک نتیجہ خیز اور اطمینان بخش کیریئر کے لیے میری نیک خواہشات۔ ملک کی خدمت کرنے اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے یہ بہت پرجوش وقت ہے۔‘‘

’’میں ان لوگوں کی مایوسی کو سمجھتا ہوں جو سول سروسز کے امتحانات میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کے لیے نہ صرف فائدہ اٹھانے کے مزید مواقع ہوں گے بلکہ ہندوستان آپ کی صلاحیتوں اور طاقتوں کو ظاہر کرنے کے کئی متنوع مواقع بھی پیش کرتا ہے۔ آپ کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5420



(Release ID: 1926763) Visitor Counter : 148