امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے دوارکا، گجرات میں نیشنل اکیڈمی آف کوسٹل پولیسنگ (این اے سی پی) کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جس کی تعمیر 470 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی

جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ساحلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آج 450 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر نیشنل کوسٹل پولیس اکیڈمی کا کام شروع کیا گیا ہے

جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کی سرحدوں کی حفاظت مضبوط ہو گئی ہے اور شہری خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک کے سرحدی محافظوں کے رہنے اور کام کرنے کی سہولیات کو بہتر بنانے، ان کے خاندانوں کی صحت کی فکر کرنے اور ملک کی سلامتی کے لیے جدید ترین آلات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی

سابقہ حکومت میں ساحلی سلامتی کے لیے کوئی تربیتی پالیسی نہیں تھی۔ 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل کوسٹل پولیس اکیڈمی کو منظوری دی تھی اور جناب نریندر مودی کے وژن اور عزم کی وجہ سے ملک کی ساحلی سلامتی کو یقینی بنانے کا ایک اہم کام آج  ہو رہا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ، میرین پولیس، کسٹمز اور ماہی گیروں پر مشتمل سیکورٹی رنگ کا سدرشن چکر قائم کیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی

Posted On: 20 MAY 2023 6:39PM by PIB Delhi

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج دوارکا، گجرات میں نیشنل اکیڈمی آف کوسٹل پولیسنگ (این اے سی پی) کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا، جس کی تعمیر پر 470 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معززین موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ساحلی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آج 450 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر نیشنل کوسٹل پولیس اکیڈمی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں ملک اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت مضبوط ہوئیہے اور ملک کے شہری خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے سرحدی محافظوں کے رہنے اور کام کرنے کی سہولیات بہتر ہوں۔ انہیں جدید ترین آلات ملیں اور ان  خاندان کے افراد کی صحت کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ان تینوں شعبوں میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور ہماری سیکورٹی فورسز کو ہر طرح کی سہولیات اور جدید ترین آلات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ حال ہی میں ہندوستانی بحریہ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سےکیرالہ کے ساحل سے 12,000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہیں۔ سابقہ حکومت کے 10 سالہ دور حکومت میں 680 کروڑ روپے کی مالیت کی منشیات ضبط کی گئی تھیں، لیکن ہندوستانی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک ہی کھیپ میں 12000 کروڑ روپے کی منشیات پکڑی ہیں جو ہماری ایجنسیوں کی تیاری کا ثبوت ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج جناب بپن چندر پال کی برسی ہے جو لال بال پال میں ایک عظیم مجاہد آزادی تھے۔ آج پرم ویر چکر سے نوازے جانے والے شہید پیرو سنگھ کا یوم پیدائش بھی ہے۔ جناب پیرو سنگھ نے بے پناہ بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈمان اور نکوبار کے ایک جزیرے کا نام بھی شہید پیرو سنگھ آئی لینڈ رکھا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں تو ترقی بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اپنی سرحدوں کی بے نقص سلامتی سے ہی محفوظ رہ سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی 15,000 کلومیٹر لمبی سرحد برّی اور 7,516 کلومیٹر لمبی سرحد بحریہے۔ انہوں نے کہا کہ 7,516 کلومیٹر طویل بحری سرحد میں سے 5,422 کلومیٹر ہماری اصل سرزمین کی سرحد ہے اور 2,000 کلومیٹر سے زیادہ سرحد جزائر کی ہے۔ کُل 1,382 جزائر، 3،337 ساحلی گاؤں، 11 بڑی بندرگاہیں، 241 غیر اہم بندرگاہیں اور 135 ادارے ہیں جن میں خلائی، دفاع، ایٹمی توانائی، پیٹرولیم، جہاز رانی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان تمام سیکورٹی اہلکاروں کے لئے کوئی خاص تربیتی نظام نہیں تھا، لیکن ممبئی پر 2008 کے  دہشت گردانہ حملے کے بعد ہر ساحلی پولیس اسٹیشن، سرحدی سیکورٹی اور کوسٹ گارڈ کے جوانوں کی طرف سے مربوط جوابی کارروائی کی ضرورت محسوس کی گئی۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ساحلی سلامتی کے لیے تربیت کا منصوبہ بندی کے ساتھ اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل کوسٹل پولیس اکیڈمی کو منظوری دی تھی اور اسے بھگوان شری کرشن کے شہر میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوارکا کا مطلب ملک کا گیٹ وے ہے اور اس وقت بھگوان شری کرشن متھرا سے اس جگہ آئے اور انہوں نے ہماری سمندری سرحد کے پار ایک بڑا تجارتی مرکز بنایا۔ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور سے بھگوان شری کرشن کی سرزمین اوکھا میں پوری قوم کی ساحلی حفاظت کے لیے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں کوسٹل پولیس اہلکاروں کی کل تعداد تقریباً 12,000 ہے اور ایک بار جب یہ اکیڈمی مکمل طور پر فعال ہو جائے گی تو ایک سال میں 3,000 لوگوں کی تربیت کا انتظام ہو گا۔ اس طرح 4 سال کے اندر ہندوستان کی ساحلی حفاظت میں شامل تمام اہلکاروں کی 100 فیصد تربیت مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  آج ساحلی سلامتی کو یقینی بنانے کا ایک اہم کام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور عزم کی وجہ سے شروع کیا جا رہا ہے۔

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ تقریباً 56 کروڑ کی لاگت سے بی ایس ایف کمپنی کی پانچ مختلف چوکیوں اور 18ویں کور کے ایک آبزرویشن پوسٹ ٹاور کا آج افتتاح کیا گیا۔ سرحد پر تعینات ہمارے چوکس محافظ اب یہاں سہولت کے ساتھ رہ سکیں گے اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ اس لئے سکون سے سوتے ہیں اور ملک کو محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ سرحد پر بی ایس ایف کے جوان تعینات ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بی ایس ایف کی شاندار تاریخ ہے اور بی ایس ایف کے جوانوں نے خون کے آخری قطرے تک  ملک کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے لیے بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران کئی مواقع پر جب فوج محاذ سنبھال لیتی ہے تو بی ایس ایف کو واپس جانا پڑتا ہے لیکن ایسے کئی مواقع آتے ہیں جب بی ایس ایف کے جوانوں نے پیچھے ہٹنا مناسب نہیں سمجھا اور انہوں نے فوج کے ساتھ  کندھے سے کندھا ملا کر دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کا ہر بچہ بی ایس ایف کی بہادری کی اس داستان سے واقف ہے ہے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ، بحری پولیس، کسٹمز اور ماہی گیروں کو ہندوستان کے لئے سیکورٹی رنگ کا مکمل سدرشن چکر بنانے کے لئے سمندری سیکورٹی کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے سمندر میں ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعہ سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ درمیانی سمندروں میں سلامتی کا محاذ ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی طرف سے سنبھالا جاتا ہے اور علاقائی آبی حصے میںیہ کام بی ایس ایف کی واٹر ونگ کے ذریعہانجام دیا جاتا ہے۔ جب کہ گاؤں میں محب وطن ماہی گیر معلومات کے ایک چینل کے طور پر کام کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت ہند نے ان تمام جہتوں پر ایک اچھی طرح سے مربوط ساحلی سلامتی کی پالیسی اپنائی ہے اور ایک مربوط نقطہ نظر کے ذریعے ملک کے ساحلوں کو محفوظ بنانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی سلامتی کے محاز پر غفلت کی وجہ سے ملک کو بہت سے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوئی بھی محب وطن شہری 2008 کے ممبئی حملے کو نہیں بھول سکتا جس میں معمولی سی غلطی کی وجہ سے 166 معصوم جانوں کا زیاں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی جانب سے ساحلی تحفظ کی پالیسی کے بعد اب اگر دشمن نے اس طرح کے واقعات کو انجام دینے کی کوشش کی تو اسے یہاں سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس کے لیےیہ تربیت نہایت ضروری ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ساحلی سیکورٹی کی یہ پالیسی ایک سے زائد ستونوں پر مبنی ہے۔ اس میں ساحلی سلامتی اور انٹیلی جنس کے معاملے میں ہم آہنگی اور مواصلات، مقررہ وقت کے وقفوں پر گشت کے لیے پروٹوکول ترتیب دے کر مشترکہ ساحلی گشت، ماہی گیروں کی حفاظت، ماہی گیروں کو کیو آر کوڈ کے ساتھ 10 لاکھ سے زیادہ آدھار کارڈ دینا، 1537 فش لیڈنگ پوائنٹس پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا اور بلیو اکانومی کے لیے بنائے گئے تمام فشنگ ہاربرز پر سیکیورٹی کو یقینی بنانا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ان تمام چیزوں کو مربوط کر کے ساحلی سلامتی کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ قائم کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے پوربندر جیل کو  بند کرنا پڑا تھا اور پوربندر ہر طرح کی چوریوں کا مرکز بن گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب سے جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت آئی ہے دوبارہ جیل کو پھر سے سرگرم عمل کر دیا گیا ہے اور یہاں سے چوروں کو بھاگنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے گجرات کو خواہ وہ کچھ، سر کریک، ہرا مِنالہ کی برّی سرحد  ہو یا پوربندر یادوارکا-اوکھا-جام نگر-سلایا کے سمندری ساحل، ہر لحاظ سے محفوظ بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کے سمندری ساحلوں کو محفوظ بنانے کے لیے آج تمام ریاستی حکومتوں کو ایک ساتھ  مربوط کر کے ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب نریندر مودی نے  یہاں یہ ٹریننگ اکیڈمی قائم کی ہے۔

****
 

U.No:5336

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1926005) Visitor Counter : 118