وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  نے ایچ پی سی ایل ممبئی اور ایچ پی سی ایل وشاکھاپٹنم ریفائنریوں  کی نمایاں کارکردگی پرمسرت کااظہارکیاہے

Posted On: 16 MAY 2023 9:40AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب  نریندرمودی  نے ایچ پی سی ایل ممبئی اور ایچ پی سی ایل وشاکھاپٹنم ریفائنریوں کی نمایاں اور غیرمعمولی کارکردگی پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔

سلسلہ وارٹوئیٹ میں ، پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی  وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری نے مطلع کیا کہ ایچ پی سی ایل نے  ہمارے شہریوں کو سستی تواناتئ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض  سے اپنے فرض منصبی سے بڑھ کر کام کیاہے ۔

ایچ پی سی ایل ممبئی اور ایچ پی سی ایل وشاکھاپٹنم ریفائنریوں  نے جنوری –مارچ 2023کے دوران ، تیل صاف کرنے سے متعلق اپنی 113فیصد صلاحیت کو بروئے کارلاتے ہوئے ، 4.96ایم ایم ٹی خام تیل صاف کرکے اسے قابل استعمال بنایاہے جو ایک سہ ماہی میں اب تک کی سب سے بڑی مقدار ہے ۔

مرکزی وزیرکے سلسلہ وارٹوئیٹ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘توانائی کے شعبے کے لئے اچھی خبر’’

*********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5157



(Release ID: 1924372) Visitor Counter : 118