وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 26 اپریل کو سوراشٹر تمل سنگمم کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے


یہ پروگرام ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کے نظریہ کو آگے بڑھاتا ہے

یہ سوراشٹرین تملوں کو اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے

Posted On: 25 APR 2023 7:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اپریل کو صبح 10:30 بجے سوراشٹر تمل سنگمم کی اختتامی تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔

اس پروگرام کی ابتدا وزیر اعظم کے ان اقدامات کے ذریعے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے نظریہ میں مضمر ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں کے درمیان پرانے رشتوں کو سامنے لاتے ہیں اور انہیں دوبارہ دریافت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کاشی-تمل سنگمم کا پہلے سے اہتمام کیا گیا تھا۔ سوراشٹر-تمل سنگمم گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان مشترکہ ثقافت اور ورثے کو منا کر اس وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔

صدیوں پہلے بہت سے لوگ سوراشٹر کے علاقے سے تمل ناڈو ہجرت کر گئے تھے۔ سوراشٹر تمل سنگمم نے سوراشٹری تملوں کو اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے کا موقع فراہم کیا۔ 10 دن کے سنگم میں 3000 سے زیادہ سوراشٹرین تمل ایک خصوصی ٹرین پر سومناتھ آئے۔ یہ پروگرام 17 اپریل کو شروع ہوا، اب اس کی اختتامی تقریب 26 اپریل کو سومناتھ میں منعقد ہو رہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4486)


(Release ID: 1919626) Visitor Counter : 155