وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 24 APR 2023 10:52AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کا شرمدان انتہائی قابل ستائش ہے۔ جناب مودی جبل پور کے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ کے ٹوئیٹ  تھریڈ کا جواب دے رہے تھے ، جس میں رکن پارلیمنٹ  جناب سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے سنگرام ساگر کے اردگرد کی خوبصورتی کے لئے  عوامی نمائندوں، جبل پور کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ سنگرام ساگر کا معائنہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

‘‘ جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کے شرمدان کی یہ کوشش  انتہائی قابل ستائش ہے۔’’

****

ش ح۔  اک ۔ ک ا


(Release ID: 1919050)