صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت کے قومی کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کو اختراع  کے لیے 2022 میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کا ایوارڈ ملا

Posted On: 21 APR 2023 4:44PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت صحت کے قومی کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کو اختراع کے زمرے کے تحت 2022 میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کا ایوارڈ ملا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج وگیان بھون میں سولہویں سول سروسز ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ایوارڈحاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WHAK.jpg

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی اور ہندوستان کے کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کرنے  پر  صحت کے تمام کارکنوں، دیکھ بھال کرنے والوں اور کمیونٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پوری ٹیم کو مبارکباد جنہوں نے  ’ایک ہی پرن ہو سب کا ٹیکہ کرن ‘کے منتر کے ساتھ انتھک محنت کی۔‘‘

ویکسینیشن پروگرام کی منصوبہ بندی چار ستونوں پر پہلے سے شروع ہوئی تھی: منظم گورننس میکانزم، پیداوار میں اضافہ، لاجسٹکس اور سپلائی مینجمنٹ اور موثر اور  ڈی سنٹرلائزڈ ویکسین انتظامیہ کے لیے عمل درآمد کی حکمت عملی جس میں سرکاری اور نجی دونوں صحت کی سہولیات شامل ہیں۔

ریاستی اسٹیئرنگ کمیٹی، ریاستی ٹاسک فورس، ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس، بلاک/اربن ٹاسک فورس کے ذریعے دو طرفہ فیڈ بیک میکانزم کے ساتھ مشاورتی نقطہ نظر پر مبنی ایک مضبوط نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ درمیان میں تیزی کے ساتھ  اصلاحی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ کووڈ-19 ویکسینیشن کے بارے میں ویکسین سے ہچکچاہٹ اور بے تابی سے نمٹنے کے لیے کووڈ ویکسینیشن اور مواصلاتی حکمت عملی کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں آپریشنل رہنما خطوط تیار کیے گئے تھے اور تمام ریاستوں اور،مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کیے گئے تھے۔

سائنسی ترجیحات کے بعد، پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر 1.04 کروڑ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ٹیکہ لگانے کے ساتھ ہوا، اس کے بعد فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی کمزور آبادی، جس سے یہ تعداد تقریباً 30 کروڑ تک بڑھ گئی۔ 106.02 کروڑ کی آبادی کا احاطہ کرنے کے لیے اسے مرحلہ وار انداز میں مزید وسعت دی گئی جس میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں، جو کہ ایک ساتھ کئی ممالک کی آبادی کے حجم کے برابر ہے۔ چونکہ یہ پروگرام 16 جنوری 2021 کو شروع کیا گیا تھا، اب تک اس کے 825 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

ویکسین کی محفوظ فراہمی  کو یقینی بنانے میں صلاحیت سازی  نے اہم کردار ادا کیا۔ تمام  فریقوں کی بڑے پیمانے پر مرحلہ وار ٹریننگ کی گئی اور ریکارڈ وقت میں یہاں تک کہ کووڈ میں اضافہ  کے دوران بھی ورچوئل (پہلی بار ضلعی سطح تک) کے ساتھ ساتھ کلاس روم ٹریننگ (سب ڈسٹرکٹ لیول)  دی گئی اور مخصوص پہلے سے طے شدہ کلیدی اشاروں  کا استعمال کرتے ہوئے ٹریننگ کے معیار کی نگرانی کی گئی ۔ تقریباً 75,000 پروگرام آفیسرز/میڈیکل آفیسرز، 7,30,000 ہیلتھ ورکرز اور 1,60,000 اضافی فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسینیشن پروگرام کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی گئی  جن میں نجی شعبے اور دیگر  اداروں  کے تحت طبی خدمات شامل ہیں۔ تقریباً 2.64 لاکھ ویکسینیٹر اور 4.76 لاکھ دیگر ویکسینیشن ٹیم کے ارکان کو کووڈ ویکسینیشن کے کلیدی اجزاء پر تربیت دی گئی۔ 1,00,000 سے زیادہ صارفین کو 700 سے زیادہ  اضلاع میں کو-ون  پلیٹ فارم استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔

کسی روک ٹوک کے بغیر  ویکسینیشن  شروع کرنے کی سہولت کے لیے کو-ون پلیٹ فارم کی ترقی اس  پروگرام کی کامیابی میں اہمیت  کی حامل تھی۔ آئی ٹی پلیٹ فارم 5 بنیادی اصولوں پر مبنی تھا: شمولیت، رسائی، ایکویٹی، شفافیت اور اسکیل ایبلٹی۔ اس نے ویکسینیشن  مہم، ویکسین کی دستیابی اور استعمال کی صورتحال کی  ریئل ٹائم نگرانی کے قابل بنایا۔ اس نے فائدہ  مستفیدین کو خود رجسٹریشن، ویکسینیشن اپوائنٹمنٹ کی پیشگی بکنگ اور کیو آر پر مبنی انفرادی ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس کی دستیابی میں سہولت فراہم کی۔ اختراعی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو وقتاً فوقتاً ارتقا پذیر رہنما خطوط کے ساتھ تبدیل اور اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کا عمل آسان، شفاف اور پریشانی سے پاک رہے۔

کو-ون  پلیٹ فارم ہندوستان کو ویکسینیشن میں متعدد سنگ میل حاصل کرنے کے قابل بنانے میں ایک اہم جزو تھا جس میں شامل ہیں:

  • آن لائن اور آن سائٹ موڈ کے ذریعے کو-ون   پورٹل پر 100 کروڑ سے زیادہ  مستفیضین کا رجسٹریشن ۔
  • 221 کروڑ (2.21 بلین) ویکسین خوراک  پورے ہندوستان بھر میں دی گئیں  اور ڈیجیٹل طریقہ سے نگرانی کی گئی۔
  • یہ پوری دنیا میں دی گئی کووِڈ ویکسین کی مجموعی  خوراک یعنی 13.34 ارب کا 17 فیصد ہے  ۔
  • ہندوستان کی 97 فیصد اہل آبادی (12 سال سے زیادہ عمر)  آبادی کو کم از کم پہلی خوراک  دی گئی اور 90فیصد کودونوں خوراک دی گئی ۔
  • ملک بھر میں تقریباً 3 کروڑ ویکسینیشن سیشن  منعقد کئے گئے ۔
  •  یکم اپریل 2021 سے مقامی ڈیٹا کے مطابق سی وی سی  پر دی گئی خوراک
  • شہری – 28فیصد (57,49,02,883)
  • دیہی – 72 فیصد (1,46,48,49,355)
  • سی وی سی کو دیہی یا شہری کے طور پر ٹیگ نہیں کیا گیا - 0.26فیصد (52,69,625)
  • صنفی اعتبار سے  دی گئی خوراک:
  • مرد – 51فیصد (1,12,15,23,613)
  • خواتین-49فیصد(1,07,92,86,309)
  • دیگر- 0.02فیصد (5,31,125)
  • سی وی سی وار کوریج:
  • پبلک  سی وی سی -97.5 فیصد (1,98,79,70,097)
  • نجی سی وی سی  -2.5 فیصد (5,03,85,412)
  • خصوصی سیشنز کے ذریعے 74 کروڑ خوراک دی گئیں جن میں حاملہ خواتین، ٹرانس جینڈر، نادار، خانہ بدوش ، دماغی  صحت کے ادارے، جیل کے قیدی وغیرہ شامل ہیں۔
  • 10 دنوں میں، ایک سے زیادہ دنوں میں  ایک کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں۔

 

S.No.

Date

Doses administered

No. of Vaccinators

No. of active CVCs

1

27/8/2021

1.09 crore

56,035

57,399

2

31/8/2021

1.42 crore

68,273

70,017

3

6/9/2021

1.21 crore

65,589

67,183

4

17/9/2021

2.51 crore

98,184

1,01,164

5

20/9/2021

1.01 crore

63,763

65,590

6

27/9/2021

1.08 crore

69,876

71,519

7

4/12/2021

1.12 crore

83,017

85,058

8

3/1/2022

1.07 crore

92,546

95,128

9

4/1/2022

1.03 crore

87,956

90,335

10

6/1/2022

1.01 crore

89,338

91,330

 

1 لاکھ سے زیادہ  سی وی سی  کے ذریعے ایک ہی دن میں 2.51 کروڑ خوراک دی گئیں۔

9 مہینوں میں پہلی 100 کروڑ خوراکیں (1 ارب خوراک) دی گئیں اور اگلی 100 کروڑ خوراکیں (2  ارب  خوراک) اگلے 9 مہینوں  میں دی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J1I9.jpg

مشن اندر دھنُش سے  تحریک پاکر ، ’ہر گھر دستک‘   ٹیکہ کرن ابھیان کے دو راؤنڈز کا انعقاد کیا گیا تاکہ چھوٹ جانے والے اور چھوڑ دینے والے مستفیدین کا مہم کے انداز میں احاطہ کیا جا سکے۔ ’ کووڈ ویکسینیشن امرت مہوتسو‘ ایک دیگر مہم تھی جس نے رفتار کو برقرار رکھا اور مختلف مقامات جیسے سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر کے راستوں، مذہبی یاتراؤں، صنعتی اداروں وغیرہ میں کیمپ لگاکر نئے  معاملات  میں مزید اضافے کو روکنے میں مدد کی۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4361  )



(Release ID: 1918693) Visitor Counter : 79