وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی
دونوں قائدین نے بھارت – ڈنمارک سبز کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطحی باہمی تبادلے اور افزوں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا
وزیر اعظم فریڈرکسن نے بھارت کی جی 20 پہل قدمیوں کی ستائش کی اور ڈنمارک کی مکمل حمایت کی بات کی
دونوں قائدین نے آئندہ برس 2024 میں بھارت – ڈنمارک تعلقات کی 75ویں سالگرہ منانے پر اتفاق کیا
Posted On:
20 APR 2023 6:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈنمارک کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میٹے فریڈرکسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔
وزیر اعظم نے ڈنمارک کی وزیر اعظم کے طور پر دوسری مدت کار کے لیے تقرری پر وزیر اعظم فریڈرکسن کو مبارکباد پیش کی۔
دونوں قائدین نے بھارت – ڈنمارک سبز کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطحی باہمی تبادلوں اور افزوں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم فریڈرکسن کو بھارت کی موجودہ جی20 صدارت اور اس کی کلیدی ترجیحات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ وزیر اعظم فریڈرکسن نے بھارت کی پہل قدمیوں کی ستائش کی اور انہیں ڈنمارک کی مکمل حمایت کے بارے میں بتایا۔
دونوں قائدین نے آئندہ برس2024 میں بھارت-ڈنمارک تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو مناسب طریقے سے منانے اور اپنے تعلقات کو متنوع بنانے کے لیے مختلف ذرائع تلاشنے پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4332
(Release ID: 1918392)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam