وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  نے  پی ایم آواس یوجنا  کی استفادہ کنندہ این سبولکشمی کا مراسلہ شیئرکیا

Posted On: 12 APR 2023 8:33PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے  این سبولکشمی کا ایک دل کو چھولینے والا مراسلہ شیئرکیاہے ،جس میں انھوں نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت مکان حاصل کرنے پراپنی خوشی کااظہارکیاہے ۔ جناب مودی نے بتایاکہ انھوں نے پرساربھارتی کے بورڈ کے سابق رکن سی آرکیسون سے نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔

جناب کیسون نے این سبولکشمی کا مراسلہ وزیراعظم سے شیئرکیا۔ محترمہ سبولکشمی کا تعلق مدورئی سے ہے اور وہ سی آرکیسون کے گھرمیں ایک کُک کا کام کرتی ہیں ۔ انھوں نے اپنے گھرکا فوٹوشیئرکیااورتشکرکا اظہارکیااور  وزیراعظم کے لئے دعائیں کیں ۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘آج میں نے @crkesavan  سے ملاقات کی، جنھوں نے این سبولکشمی جی کا ایک دل کو چھولینے والا مراسلہ شیئرکیا، جوان کے گھرمیں کُک کاکام کرتی ہیں ۔ این سبولکشمی جی کاتعلق مدورئی سے ہے ۔انھوں نے اپنی زندگی میں مالی مسائل سمیت  بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیاہے ۔پی ایم آواس یوجنا کے تحت ان کی درخواست کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے ۔ ’’

‘‘اپنے مراسلہ میں ، این سبولکشمی جی نے یہ بات بھی شیئرکی کہ ان کا یہ پہلا گھرہے اوراس سے ان کی زندگی میں ایک وقار آیاہے ۔ انھوں نے  اپنے گھرکے فوٹوبھی شیئرکئے اور اظہارتشکربھی کیااوردعائیں بھی دیں ۔ اس طرح کی دعائیں ہی بہت بڑی طاقت کا ذریعہ بنتی ہیں ۔ ’’

‘‘این سبولکشمی جی کی طرح بے شمارایسے لوگ ہیں جن کی زندگی میں پی ایم آواس یوجنا کی وجہ سے تبدیلی آئی ہے ۔ ایک گھرمل جانے سے ان کی زندگی میں بہت  مثبت  تبدیلی آئی ہے ۔ یہ اسکیم خواتین کو بااختیاربنانے کے معاملے میں بھی اولین اہمیت کی حامل ہے ۔ ’’

***********

 

 

(ش ح ۔ ا گ ۔ ع آ)

U -4048


(Release ID: 1916101) Visitor Counter : 125