وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس سکریٹری نے 3 ماہ کی طویل مہم کے دوران پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت اندراج میں اضافے کے لیے چیف سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
11 APR 2023 11:28AM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایس ایف) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے کل تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں/ سینئر افسران کے ساتھ ایک وی سی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مائیکرو انشورنس اسکیموں مثلاً پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے کوریج کو گرام پنچایت سطح پر فروغ دینے کے لئے تین مہینوں کے طویل مہم کی کی اہم خصوصیات کے بارے میں انہیں حساس بنایا جا سکے۔ 3 ماہ کی مہم یکم اپریل2023 سے 30 جون 2023 تک ملک کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔
میٹنگ کے دوران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ریاستوں میں آبادی کے دائرہ کار اور سائز کو دیکھتے ہوئے مائیکرو انشورنس اسکیموں کے تحت اندراج میں اضافہ کریں۔ فی الحال، پی ایم جے جے بی وائی کے تحت فعال اندراج 8.3 کروڑ اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت 23.9 کروڑ ہیں اور ان اسکیموں کے تحت تقریباً 15,500 کروڑ روپے کے دعووں کی ادائیگی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر جوشی نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے مہم کے موثر نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنانے میں ان کے فعال رول کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ پیمانے میں اضافے کے ایک قدم کے طور پر، سکریٹری، ڈی ایس ایف ، 13 اپریل 2023 کو تمام پبلک سیکٹر بینکوں کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سیچوریشن مہم زیادہ سے زیادہ اہل استفادہ کنندگان تک پہنچ جائے۔
پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے بارے میں
پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کا مقصد سماجی تحفظ کے حصے کے طور پر ، خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے شہریوں کو زندگی کا اور حادثاتی بیمہ فراہم کرنا ہے ، س۔ پی ایم جے جے بی وائی کسی بھی وجہ سے ہونے والی موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے کا انشورنس کور فراہم کرتا ہے جبکہ پی ایم ایس بی وائی موت یا مکمل مستقل معذوری کی صورت میں 2 لاکھ روپے اور جزوی مستقل معذوری کی صورت میں 1 لاکھ روپے کا حادثاتی بیمہ فراہم کرتی ہیں ۔ دونوں اسکیمیں ایسے حالات میں سبسکرائبرز اور/یا ان کے خاندانوں کو انتہائی ضروری مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-3974
(Release ID: 1915511)
Visitor Counter : 154