وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے حیدرآباد، تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی

Posted On: 08 APR 2023 5:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے آج حیدرآباد، تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ طے شدہ مقام پر پہنچ کر وزیر اعظم نے سکندرآباد- تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کا معائنہ کیا اور بچوں کے ساتھ ساتھ ٹرین کے عملے سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

"وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان رابطے کو بڑھاتی ہے۔ میں اس ٹرین کے لیے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس جو آئی ٹی سٹی، حیدرآباد کو لارڈ وینکٹیشور کے گھر، تروپتی سے جوڑتی ہے، وہ دوسری وندے بھارت ٹرین ہے جو تین ماہ کے مختصر عرصے میں تلنگانہ سے شروع کی گئی ہے۔ یہ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی کمی کر دے گی اور حجاج اکرام کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہو گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیل سائوندرراجن، مرکزی وزیر برائے ریلوے جناب اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3876


(Release ID: 1914918) Visitor Counter : 131