پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 APR 2023 11:10AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس فخر، سکون اور کنکٹی وٹی کا مترادف ہے۔
جناب مودی کے ذریعہ سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھانے کر روانہ کئے جانے کے بارے میں، ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ایک ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’وندے بھارت ایکسپریس فخر، سکون اور کنکٹی کا مترادف ہے۔ سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان ٹرین سے سیاحت بالخصوص روحانی سیاحت کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 3842