وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا

Posted On: 02 APR 2023 10:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ تھریڈ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’سلیم درانی جی کرکٹ کے لیجنڈ تھے، وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے۔ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان کے عروج میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میدان کے اندر اور باہر، وہ اپنے انداز کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔ اس کی روح کو سکون ملے‘‘۔

’’سلیم درانی جی کا گجرات سے بہت پرانا اور مضبوط تعلق تھا۔ وہ چند سال کے لئےسوراشٹراور گجرات کے لیے کھیلے۔ انہوں نے گجرات کو اپنا مسکن بھی بنایا تھا۔ مجھے ان کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے اور میں ان کی کثیر جہتی شخصیت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ان کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی‘‘۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کے ساتھ اپنی ملاقات کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔

*****

U.No. 3616

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1913060) Visitor Counter : 135