وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے دفاعی برآمدات کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی ستائش کی

Posted On: 01 APR 2023 9:10AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس حقیقت کی تعریف کی ہے کہ مالی سال 2022-2023 میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات 15,920 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 

وزیر اعظم نے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کے اعلان کے جواب میں ٹویٹ کیا:

"بہترین! ہندوستان کے ہنر اور 'میک ان انڈیا' کے تئیں جوش و جذبے کا واضح مظہر۔ اس سے یہ بھی ظاہر  ہوتا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں اس شعبے میں کی گئی اصلاحات اچھے نتائج دے رہی ہیں۔ ہماری حکومت ہندوستان کو دفاعی پیداوار کا مرکز بنانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گی۔ "

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3594

 



(Release ID: 1912819) Visitor Counter : 110