مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے موقع پر کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی کا انعقاد

Posted On: 28 MAR 2023 12:58PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نئی دہلی میں بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے 2023کے موضوع: ’ کچرے  کو  کم کرنے اور اس کے بندوبست کے لئے پائیدار اور ماحولیاتی  اعتبار سے  بہترطور طریقوں کے حصول ‘کے مطابق  سوچھوتسو – بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے : کچرے سے پاک شہروں کے لئے ریلی کا انعقادکررہی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے  عزت مآب مرکزی وزیر    جناب ہردیپ سنگھ   پوری  اور جناب شومبی شارپ، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی موجودگی میں، 350 سے زیادہ مندوبین کی اس پروگرام میں  شرکت متوقع ہے،ان میں میئر، کمشنرز، مشن ڈائریکٹرز، کاروباری اور تکنیکی ماہرین، صفائی ستھرائی  کی قیادت کرنے والے خواتین اور نوجوان  شراکت دار  ، تکنیکی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں وغیرہ کی اس تقریب میں شرکت  کی امید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GIFT.jpg

سوچھ مشعل مارچ ’ خواتین کی زیرقیادت سوچھوتسو‘ کے لیے ماحول تیار کرے گا، جہاں شہری 29، 30، 31 مارچ 2023 کو کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی نکالیں گے۔ اس کے بعد حصہ لینے  والے شہری مقامی بلدیاتی ادارے (یو ایل بی) کے ہر وارڈ میں آبی ذخائر، ریلوے ٹریک، عوامی بیت الخلاء، عوامی مقامات، کھلی جگہوں پر صفائی مہم چلائی جائے گی۔ مشعل مارچ کے لیے  2000 سے زیادہ شہر پہلے ہی اپنی رضامندی دے چکے ہیں۔

سووچھوتسو - بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے: کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی میں کچرے سے پاک شہروں میں سرکلرٹی،  کچرے سے پاک شہروں کے لئے خواتین اور نوجوانوں، کچرے سے پاک شہروں کے لیے کاروبار اور ٹیکنالوجی اور میئر کے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ پر  مباحثے اور بہترین  طور طریقوں سے متعلق  پریزنٹیشنز  نظرآئیں گی۔ اس پروگرام کا اہتمام ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ جی آئی زیڈ، وفاقی ماحولیات کی وزارت ، فطرت کے تحفظ، نیوکلیئر سیفٹی اور صارفین کے تحفظ ، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کے تعاون سے کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  سوچھتا   کوریج اور پہل پرتوجہ مرکوز کرنے کے لیے ، سوچھتا میں دنیا کے سب سے بڑے  رویے کی تبدیلی کے پروگرام کے طور پر 2 اکتوبر 2014 کوسوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تھا۔ یکم اکتوبر 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے سوچھ بھارت مشن - شہری 2.0  کے ذریعہ سائنٹفک ٹھوس فضلہ کے بندوبست کے مقصد سے ’کچرے سے پاک شہروں‘کے وژن  سے تحریک کو تقویت ملی۔  ’لائف اسٹائل فار دی اینوائرمنٹ (ایل آئی ایف ای)‘  یعنی ماحول دوست طرز زندگی کا تصور اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی) کے پائیدار ترقی  اہداف کے مطابق یکم نومبر2021 کو گلاسگو میں  سی او پی 26 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ پیش کیا گیا   تھا۔ انہوں نے افراد اور اداروں کی عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ  ماحولیات کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ’بغیر سوچے سمجھے اور تباہ کن کھپت‘ کی جگہ ’سوچ سمجھ کر  اور غور و خوض کے ساتھ استعمال‘ کی سمت  ایک بین الاقوامی عوامی تحریک کے طور پر  ایل آئی ایف ای یعنی ماحول دوست طرز زندگی کو اپنائیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے 08 مارچ 2023 سے 3 ہفتوں کی خواتین کی قیادت میں  صفائی مہم-سوچھوتسو کا آغاز کیا تھا۔ کچرے سے پاک شہر کے مشن کو کامیاب بنانے  میں قیادت فراہم کرنے والی  سبھی شعبوں کی خواتین کا یہ اتسو منانے کے لئے شہروں میں پروگرام  اور سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ۔ 3 ہفتوں کی یہ مہم 29 مارچ 2023 کو  ایک سوچھوتسو  پروگرام کے رن-اپ کے طور پر ، اور 30 مارچ 2023 کو بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر ختم ہوگی۔

مہم کے تحت، شہر کی سوچھتا  کے لیے کام کرنے والی خواتین  کاروباریوں  یا خواتین کی قیادت والی انٹرپرائزز کو منظوری دینے کے لئے قیادت کرنے والی خاتون ہستیوں (ڈبلیو آئی این ایس) کے لئے سوچھتا ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کیا گیا  تھا۔  ایک منفرد پیر  لرننگ انیشی ایٹو پہل،  سوچھتا یاترا  شروع کی گئی ہے ، جس میں ویسٹ انترپرینور کے طور پر  اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبران کو  بین ریاستی سفر کرنے کا دلچسپ موقع مل رہا ہے۔ سوچھتا دوت کے طور پر کام کرتے ہوئے، ان میں سے بہت سی خواتین پہلی بار سفر کر رہی ہیں اور یہ   تجربہ انہیں دیکھنے، بات چیت کرنے اور سیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3404)



(Release ID: 1911578) Visitor Counter : 74