وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزراء جناب  انوراگ ٹھاکر، جناب  جیوترادتیہ سندھیا اور مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے۔ سنگھ نے پہلی دہلی-دھرم شالہ-دہلی انڈگو پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


جناب  انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ انڈگو پرواز سے ریاست کی آدھی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، پورے بھارت  سے براہ راست کنکٹیویٹی کی درخواست کی

اگلے 3 سے 4 برسوں میں 200 ہوائی اڈوں، واٹر ڈروم اور ہیلی پورٹ تک پہنچنے کا ہدف: جناب  جیوترادتیہ سندھیا

دھرم شالہ ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے 2 فیز کا منصوبہ جاری ہے، آخر کار ایربس اے 320 کو لینڈ کرنا ہے: جناب  سندھیا

Posted On: 26 MAR 2023 11:20AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اور مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی جنرل وی کے سنگھ نے آج انڈیگو ایئر لائن کی پہلی دہلی-دھرم شالہ-دہلی پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

اطلاعات و نشریات  کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے لیے انڈیگو کے رابطے میں سہولت فراہم کرنے پر شہری ہوابازی کی وزارت کے تئیں شکریے کا اظہار کیا اور کہا کہ پہاڑی ریاست تک پرواز کیے بغیر انڈیگو صحیح معنوں میں قومی ایئر لائن نہیں بن سکتی تھی۔  جناب  ٹھاکر نے ایک بڑے ہوائی اڈے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورے بھارت  سے ہماچل آنے والے مسافروں کو دہلی جانا پڑتا ہے اور پھر ریاست سے منسلک پروازوں میں سوار ہونا پڑتا ہے۔ ایک بڑا ہوائی اڈہ مسافروں کو براہ راست ہموار کنکٹیویٹی فراہم کرے گا۔

جناب ٹھاکر نے ملک میں ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے توسیع کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا اور کہا کہ مختصر وقت میں یہ تعداد 74 سے بڑھ کر 140 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڑان اسکیم کی وجہ سے ہوائی چپل پہننے والے لوگ بھی اب ہوائی جہاز میں سفر کر سکتے ہیں۔

ہوائی اڈے کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کی وسعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب  ٹھاکر نے کہا کہ دھرم شالہ ہوائی اڈہ پانچ اضلاع کو آسانی سے جوڑتا ہے اور ریاست کی نصف آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچاتا ہے۔ انڈگو کی یہ واحد پرواز آدھی ریاست اور پنجاب کے چند مقامات کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرم شالہ ہوائی اڈے پر پہلی پرواز  1990 میں پہنچی تھی ، جس کے بعد اس کی سرگرمیوں میں مسلسل توسیع ہورہی ہے اور اب اس کا رن وے 1376 میٹر تک پہنچ گیا ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ اگر جگہ ملی دے تو رن وے کی لمبائی میں  مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔  انہوں نے کہا دلائی لامہ کی موجودگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر بہت زیادہ ٹریفک ہوتا ہے،  اور تمام شمال مغربی ہماچل پردیش کو ہوائی رابطہ فراہم کرتا ہے، انڈیگو کی پرواز سے مزید سیاح ہماچل آئیں گے اور اس سے ریاست کے لوگوں کو فائدہ پہنچے ہوگا۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہوا بازی کے میدان میں جو کچھ پچھلے 65 سالوں میں حاصل نہیں کیا گیا تھا وہ گزشتہ 9 سالوں میں 148 ہوائی اڈے، واٹر ڈروم اور ہیلی پورٹ بنا کر حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اگلے تین سے چار سالوں میں اس تعداد کو 200 تک لے جانے کے ہدف کی پر کام کر رہی ہے۔ یہ کوشش بڑے میٹرو ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ آخری میل کی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والے دور دراز ہوائی اڈوں کو بھی یکساں اہمیت دے گی۔

جناب سندھیا نے ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے جناب  انوراگ ٹھاکر کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ان کی انتھک کوششوں کی وجہ ہے کہ دھرم شالہ آج نہ صرف علاقائی یا قومی کرکٹ بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کا مرکز ہے۔  انہوں نے دھرم شالہ کے شاندار اسٹیڈیم کا  دنیا کے بہترین اسٹیڈیم سے موازنہ کیا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ نے ریاست میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور اس کا سہرا بھی جناب  انوراگ ٹھاکر کو جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے جناب  انوراگ ٹھاکر کی طرف سے دھرم شالہ ہوائی اڈے کی توسیع کی درخواست کو تسلیم کیا اور کہا کہ ان کی وزارت پہلے ہی اس کے لیے 2 مرحلوں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں موجودہ رن وے کو 1900 میٹر تک لمبا کرنا شامل ہے تاکہ ٹربو پراپ ہوائی جہازوں کو لوڈ پنلٹی کے ساتھ لینڈنگ کرنے کے قابل بنایا جا سکے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔ دوسرے مرحلے میں ہوائی اڈے پر بوئنگ 737 اور ایئربس اے 320 کے لینڈنگ کےوژن کو پورا کرنے کے لیے رن وے کی لمبائی کو مزید 3110 میٹر تک بڑھانا شامل ہے۔

ریاست میں اپنی وزارت کی دیگر کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا کہ شملہ ہوائی اڈے پر رن وے کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور منڈی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے لیے سائٹ کلیئرنس فراہم کر دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی وزارت ریاست میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔

وزیر موصوف  نے یہ کہتے ہوئے کہ’’شہری ہوا بازی کے شعبے میں مکمل جمہوریت کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے  کہ جو لوگ صرف ہوائی جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھ سکتے تھے، آج وہ اس میں پرواز کر رہے ہیں‘‘، کہا کہ اڑان اسکیم کی شکل میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے ملے ہیں۔ ایسے لاکھوں لوگوں نے بھارت  کے ہوائی مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

ریاست ہماچل کو اڑان کے تحت 44 راستے فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے 22 پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ریاست میں وزارت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ کنیکٹیوٹی 14-2013 میں فی ہفتہ 40 پروازوں سے بڑھ کر 110 پروازوں تک پہنچ گئی ہے، جس سے 9 سالوں میں 175 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دھرم شالہ میں خاص طور پر، گزشتہ 9 برسوں میں فضائی آمد و رفت میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہےاور 14-2013 میں جو 28 پروازیں فی ہفتہ تھیں آج بڑھ کر 50 پروازیں ہو گئی ہیں۔

ہماچل پردیش کے کانگڑا سے ممبر پارلیمنٹ جناب  کشن کپور نے کہا کہ یہ طیارہ ریاست کے لوگوں کے لیے ہوائی رابطے میں ایک بڑا تعاون ہے۔ ریاست میں کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران سیاحوں کی سرگرمیوں میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی اور اب یہ بحالی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ جناب  کپور نے شہری ہوابازی کی وزارت سے درخواست کی کہ وہ دھرم شالہ کے لیے پرواز کرنے والے ہوائی جہازوں کی تعداد کو مزید بڑھانے پر غور کرے۔

انڈیگو ایئر لائن دہلی سے دھرم شالہ کے لیے روزانہ پروازیں چلائے گی۔  اس نئےپرواز کے سیکٹر نے انڈیگو کی روزانہ پروازوں کی تعداد 1795 کر دی ہے اور اسے  دنیا کی ساتویں سب سے بڑی ایئرلائن بنا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا

U -3295

                          


(Release ID: 1910902) Visitor Counter : 160