وزیراعظم کا دفتر
دھارواڑ میں واقع الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا: وزیر اعظم
Posted On:
25 MAR 2023 11:17AM by PIB Delhi
وزیرا عظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ دھارواڑ واقع الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ مینوفیکچرنگ اور انوویشن کی دنیا میں کرناٹک کی پیش رفت کو بھی فروغ دے گا۔
مرکز وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک ٹوئٹ تھریڈ کے ذریعے یہ اطلاع دی کہ کرناٹک کے دھارواڑ ضلع کو الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر ملا ہے۔ یہ کلسٹر 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور 18000 روزگار پیدا کرے گا۔ اس سے دھارواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ریاست کی معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔
مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ٹوئٹ تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:
’’اس سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ یہ مینوفیکچرنگ اور انوویشن کی دنیا میں کرناٹک کی پیش رفت کو بھی فروغ دے گا۔‘‘
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3277
(Release ID: 1910671)
Visitor Counter : 106
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam