ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے صارفین کے لیے مقررہ سبسڈی کو منظوری دی

Posted On: 24 MAR 2023 9:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے استفادہ کنندگان کو سال میں 12 رفل تک کی خاطر 14.2 کلوگرام کے سلنڈر کے لیے 200 روپے کی سبسڈی کو منظوری دی ہے۔ یکم مارچ 2023 تک پی ایم یو وائی کے 9.59 کروڑ مستفیدین ہیں۔

اس پر مالی سال 2022-23 کے لیے 6,100 کروڑ روپے اور 2023-24 کے لیے 7,680 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ سبسڈی براہ راست اہل مستفیدین کے بینک کھاتوں میں جمع کی جاتی ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یعنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) 22 مئی 2022 سے ہی یہ سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔

مختلف جغرافیائی سیاسی وجوہات کی وجہ سے ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لہٰذا پی ایم یو وائی سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایل پی جی کی زیادہ قیمتوں سے بچانا ضروری ہے۔

ایل پی جی کے مسلسل استعمال کے لیے پی ایم یو وائی صارفین کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ پی ایم یو وائی صارفین کے درمیان ایل پی جی کو مستقل طور پر اپنائے جانے اور اس کے استعمال کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے، تاکہ وہ مکمل طور پر کھانا پکانے والے صاف ستھرے ایندھن کی جانب منتقل ہوسکیں۔ پی ایم یو وائی صارفین کی ایل پی جی کی اوسط کھپت 20-2019 میں 3.01 ریفل سے بڑھ کر 2021-22 میں 3.68 ریفل ہوگئی۔ پی ایم یو وائی کے تمام مستفیدین طے شدہ سبسڈی کے اہل ہیں۔

مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کو دیہی اور پسماندہ غریب گھرانوں کے لیے دستیاب کھانا پکانے کا صاف ستھرا ایندھن بنانے کے لیے، حکومت نے مئی 2016 میں پردھان منتری اجولا یوجنا شروع کی، تاکہ غریب گھرانوں کی بالغ خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کیا جا سکے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3268



(Release ID: 1910613) Visitor Counter : 165