وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کانچی پورم میں پٹاخہ فیکٹری میں حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
پی ایم این آر پی ایف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے اورہرزخمی ہونے والے کےلئے 50 ہزار روپئے معاوضہ کی رقم کاا علان کیا
Posted On:
22 MAR 2023 8:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کانچی پورم میں پٹاخے کی ایک فیکٹری میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے پی ایم قومی راحت فنڈ (پی ایم این ا ٓر ایف ) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے اورہرزخمی ہونے والے کےلئے 50 ہزار روپئے معاوضہ کی رقم کاا علان کیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’کانچی پورم میں ایک پٹاخے کے کارخانہ میں ہونے والے حادثے سے بہت تکلیف ہوئی۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہو ں۔ وزیراعظم قومی راحت فنڈ کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.3159
(Release ID: 1909820)
Visitor Counter : 135
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam