صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ’آخری شہری تک یونیورسل ہیلتھ کوریج لے جانا‘ سے متعلق ڈیجیٹل ہیلتھ پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کیا


ڈیجیٹل حل صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کی  فراہمی کے نظام میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان کا مقصد ایک ادارہ جاتی فریم ورک کے طور پر ڈیجیٹل صحت پر عالمی پہل شروع کرنا ہے

وسودھیو کٹم بکم کی قدر کے مطابق، ہندوستان نے کو- وِن ، ای-سنجیونی اور آروگیہ سیتو کو ڈیجیٹل پبلک گڈس کے طور پر دستیاب کرایا ہے جو  عالمی صحت کے تئیں ہماری وابستگی کا مظہراور صحت کے اہم حل تک مساوی رسائی فراہم کرنے  میں  ہمارے کردار کی ایک طاقتور مثال: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

ہندوستان ڈیموکریٹائزیشن اور ٹکنالوجی کے موافقت کے ذریعہ عالمی صحت کوریج کے اہداف کو حاصل کرنے میں ایک کلیدی اہل کار کے طور پر ڈیجیٹل پبلک گڈس کو فروغ دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے

ڈیجیٹل صحت،صحت  خدمات کی فراہمی میں کلیدی معاون ہے جس میں صحت کے مجموعی اہداف کی حمایت کرنے کی صلاحیت ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

صحت  خدمات کی بہتر کوریج اور معیار کے لیے تمام ممالک کے تعاون سے ’سائلوس سے سسٹمز‘ کی طرف جانے کا وقت آگیا ہے

Posted On: 20 MAR 2023 1:50PM by PIB Delhi

 

ڈیجیٹل حل صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کی  فراہمی کے نظام میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کا مقصد ایک ادارہ جاتی فریم ورک کی شکل میں ڈیجیٹل صحت پر ایک عالمی پہل شروع کرنا ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد ڈیجیٹل صحت کے لیے عالمی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ڈیجیٹل حل کو فروغ دینا ہے۔ یہ صحت  خدمات کی بہتر کوریج اور معیار کے لیے تمام ممالک کے تعاون سے ’سائلوس سے سسٹمز‘ کی طرف جانے کا وقت ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے یہ بات عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ’ڈیجیٹل ہیلتھ پر عالمی کانفرنس‘، ’ٹیکنگ یونیورسل ہیلتھ کوریج ٹو دی لاسٹ سٹیزن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب ہندوستان کی جی  20 صدارت کے تحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن - جنوب مشرقی ایشیا خطہ کے ذریعہ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت، حکومت ہند کے تعاون سے ایک مشترکہ پروگرام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X6DB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BUAK.jpg

ڈیجیٹل صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ڈیجیٹل صحت،صحت  خدمات کی فراہمی میں ایک بہترین معاون ہے اور اس میں مجموعی طور پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف میں تعاون کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی صحت کی پالیسیاں متعدد ڈیجیٹل ہیلتھ اقدامات  کی کلید ثابت ہوئی ہیں جو صحت کی خدمات کی دستیابی، رسائی اور استطاعت اور مساوات کو یقینی بناتی ہیں۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے وضاحت کی کہ اس پہل کے ذریعے ہم ڈیجیٹل پبلک گڈس کو فروغ دینے کے لیے ایک کلیدی اہل کار کے طور پر ایک اتفاق رائے پیدا کر رہے ہیں تاکہ جمہوریت اور ٹیکنالوجیز کے موافقت کے ذریعے عالمی صحت کی کوریج کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

ڈیجیٹل صحت کو ہمہ گیر بنانے اور پوری دنیا، خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے صحت خدمات تک مساوی رسائی کو فعال کرنے کے چیلنجوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، وزیر صحت نے کہا کہ وسودھیو کٹم بکم کی قدر کے مطابق، ہندوستان نے کو-وِن ،ای سنجیونی اور آروگیہ سیتو  کو ڈیجیٹل پبلک گڈس کے طور پر دستیاب کرایا جو عالمی صحت کے تئیں  ہماری وابستگی اور صحت کے اہم حل تک مساوی رسائی فراہم کرنے میں ہمارے کردار کی ایک طاقتور مثال ہے۔

یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر صحت نے کہا کہ ڈیجیٹل مداخلت صحت کے بہت سے اہم پروگراموں کی بنیاد بن گئی  ہے جیسے تولیدی صحت اطفال ، انسداد تپ دق، ٹی بی کنٹرول پروگرام، بیماریوں کی نگرانی  کا مربوط  نظام، ہسپتال  معلومات نظام وغیرہ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ کی وبا کے آغاز سے ہی ہندوستان کا، ڈیجیٹل صحت کو ایک اہم اقدام کے طور پر اپنانا ایک اہم موڑ بن گیا ہے۔ اس سے صحت  خدمات کی ایک وسیع رینج ملک کے اندرونی علاقوں تک آسانی سے قابل رسائی ہو گئی ہے۔ ای-ٹیلی کنسلٹیشن پلیٹ فارم ای سنجیو نی کی مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس  کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ ٹیلی مشاورت ہوئی ہے ۔اس کے  علاوہ ویکسین ایڈمنسٹریشن مہم میں 2.2 بلین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے پی ایم جے اے وائی کی مثال بھی پیش کی جس کے تحت 500 ملین شہریوں کو کیش لیس اور پیپر لیس طریقوں سے مفت صحت بیمہ فراہم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تعارف نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی  سہولیات کی حرکیات کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے۔

دنیا کی حکومتیں پہلے ہی صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا کامیابی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم سرمایہ کاری کر رہی ہیں، لیکن پائیدار اور قابل پیمائش نتائج حاصل کرنے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اسی مناسبت سے، ہندوستان نے اپنی جی  20 کی سربراہی میں اپنے ہیلتھ ورکنگ گروپ میں ڈیجیٹل صحت کو ایک خاص ترجیح کے طور پر اولیت دی ہے۔ یہ ہیلتھ ورکنگ گروپ  ان ڈیجیٹل ہیلتھ ایجادات اور حل پر توجہ مرکوز کرتا ہے جنہوں نے یو ایچ سی کی مدد کی ہے اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام  کو بہتر بنایا ہے۔ اس کا مقصد یونیورسل ہیلتھ کوریج کو سپورٹ کرنے اور ڈیجیٹل ہیلتھ گڈز کے تصور کو فروغ دینے کے لیے کوریج کے اثرات اور سرمایہ کاری کی حمایت کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047SBP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RUCY.jpg

مرکزی صحت  سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے مختلف ڈیجیٹل صحت کے حل کے بارے میں بتایا جو ہندوستان نے وبا کے دوران اپنایا ہے۔ ان کے نام ہیں- آروگیہ سیتو، ای سنجیونی، آئی جی او ٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور کو-وِن۔ انہوں نے یہ بھی نشان دہی کی کہ ڈیجیٹل صحت اپنی تبدیلی کی صلاحیت کے ساتھ نہ صرف خدمات کی فراہمی میں بہتری فراہم کر سکتی ہے بلکہ شہریوں کے طول بلدی  الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کی تخلیق کے ذریعے پرائمری، سیکنڈری اور ٹر ٹیری سطحوں پر دیکھ بھال کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز صحت ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنے میں مدد کر رہے ہیں اور یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کی  سہولت فراہم کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ  میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے موثر نفاذ سے صحت کے موثر، بہتر نظام کے قیام اور مریضوں کو بااختیار بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

عالمی ڈیجیٹل ہیلتھ ایجنڈا کی قیادت کرنے میں ہندوستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے، ایڈیشنل سکریٹری جناب لو اگروال نے بتایا کہ ہندوستان نے جنیوا میں اپنے 71 ویں اجلاس میں ڈیجیٹل ہیلتھ پر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی قرارداد پیش کی ہے، جسے بہت سے ممالک نے کامیابی سے اپنایا ہے ۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او میں ڈیجیٹل ہیلتھ اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد، پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے مطابق ڈیجیٹل ہیلتھ 2020-25 پر ایک عالمی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006G2YM.jpg

ڈبلیو ایچ او سی اے آر او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے ہندوستان کی ای سنجیو نی کی تعریف کی۔ یہ  ایک ڈیجیٹل ہیلتھ سالیوشن  ہے جس نے اسے 100 ملین سے زیادہ ٹیلی کنسلٹیشن حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ سالیوشنز نے کم اور کم  درمیانی آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سی) پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور اختراعات کے ڈیموکریٹائزیشن کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم پر تعمیر شدہ  ڈیجیٹل ہیلتھ انفرا اسٹرکچر قائم کرنے  اور شہریوں پر مبنی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم قائم کرنے کا مشورہ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Z2QG.jpg

ڈیجیٹل ہیلتھ اینڈ انوویشن، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر پروفیسر ایلین لیبرک نے مساوات اور شمولیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پسماندہ کمیونٹیز اور ڈیجیٹل تقسیم کے لیے لوگوں پر مرکوز ڈیجیٹل حل کی ضرورت پر زور دیا ۔

کانفرنس میں عالمی رہنماؤں اور ہیلتھ ڈیولپمنٹ پارٹنروں ، ہیلتھ پالیسی سازوں، ڈیجیٹل ہیلتھ انوویٹرس اور متاثر کن افراد، اکیڈمیا اور دیگر حصص داروں کی موجودگی دیکھی گئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2993



(Release ID: 1908934) Visitor Counter : 116