وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 18مارچ کو گلوبل ملیٹس (شری انّ) کانفرنس کا افتتاح کریں گے
Posted On:
16 MAR 2023 6:57PM by PIB Delhi
وزیراعظم ،جناب نریندرمودی 18مارچ 2023کو دن میں گیارہ بجے نئی دہلی کے آئی اے آرآئی کیمپ، پوسا میں این اے ایس سی کمپلیکس کے سبرامینم ہال میں گلوبل ملیٹس (شری انّ) کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔وزیراعظم اس موقع پراجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔
بھارت کی تجویزکی بنیاد پر ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے سال 2023کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم ) قراردیاتھا۔ اس کے علاوہ آئی وائی ایم-2023کی تقریبات کو ایک ‘‘عوامی تحریک’’ بنانے اوربھارت کو موٹے اناجوں کے لئے ایک ‘‘عالمی مرکز’’کے طورپر پیش کرنے سے متعلق وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق ، سبھی مرکزی حکومت کی وزارتیں /محکمے ، ریاستیں اور مرکزکے زیرانتظام علاقے ، کسان ، اسٹارٹ اپس برآمدکنندگان ، خردہ کاروباری ادارے اوردیگرمتعلقہ ادارے اورفریق ، موٹے اناجوں (شری انّ) کے کاشتکاروں ، صارفین اورآب وہوا کے لئے فائدہ مندہونے کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے سرگرم ہوگئے ہیں ۔ بھارت میں گلوبل ملیٹس (شری انّ) کانفرنس کی تنظیم، اس سلسلے میں ایک اہم پروگرام ہے ۔
اس دوروزہ گلوبل (عالمی ) کانفرنس میں موٹے اناجوں (شری انّ) سے متعلق سبھی اہم امورکے بارے میں اجلاس منعقد ہوں گے۔ ان میں کاشتکاروں ، صارفین اوردیگر متعلقہ فریقوں وغیرہ کے مابین بیداری پیداکرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ موٹے اناجوں کے ویلیو نظام کی ترقی ، موٹے اناجوں کے صحت اور غذائیت سے متعلق پہلو ، منڈیوں سے روابط ، تحقیق وترقی وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ اس کانفرنس میں مختلف ملکوں کے زراعت کے وزراء ، بین الاقوامی سائنس داں ، ماہرغذائیت ، صحت کے ماہرین ، اسٹارٹ اپ لیڈرس اوردیگر متعلقہ فریق بھی شرکت کریں گے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -2857
(Release ID: 1907885)
Visitor Counter : 119
Read this release in:
Bengali
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam