بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

وزیر اعظم 11 مارچ، 2023 کو 'پی ایم وشوکرما کوشل سمان (پی ایم وکاس)' پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے


یہ بجٹ کے بعد کے 12 ویبنارز کا ایک حصہ ہے جو حکومت کی جانب سے بجٹ کے اعلانات پر عمل درآمد کے لیے تجاویز حاصل کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں

ویبینار میں 4 بریک آؤٹ سیشن ہوں گے جس میں ایم ایس ایم ای شعبے کے لیے بجٹ کے اعلان کا احاطہ کیا جائے گا ، پی ایم وشوکرما کوشل سماب (پی ایم وکاس) اس میں نئی ​​اسکیم کے ڈیزائن، ڈھانچے اور نفاذ کے حوالے سے بات چیت اور غور و خوض شامل ہوگا

Posted On: 10 MAR 2023 3:43PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ، 2023 کو صبح تقریباً 10 بجے 'پی ایم وشوکرما کوشل سمان (پی ایم وکاس)' پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔ یہ 12 پوسٹ بجٹ ویبنارز کی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے جس کا اہتمام حکومت ہند نے مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔'پی ایم وشوکرما کوشل سمان (پی ایم وکاس)' کا مقصد کاریگروں/ دستکاروں لوگوں کی مصنوعات/ خدمات کے معیار، پیمانے اور رسائی کو بہتر بنانا اور انہیں گھریلو اور عالمی ویلیو چینز کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ ویبینار میں 4 بریک آؤٹ سیشنز ہوں گے جن میں درج ذیل عنوان ہوں گے:

1۔سستی مالیات یا سرمائے تک رسائی، بشمول ڈیجیٹل لین دین اور سماجی تحفظ کے لیے مراعات

 2. اعلیٰ ہنر کی تربیت اور جدید آلات اور ٹیکنالوجی تک رسائی

 3. ملکی اور عالمی منڈیوں کے ساتھ روابط کے لیے مارکیٹنگ سپورٹ

 4. اسکیم کا ڈھانچہ، فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت اور نفاذ کا فریم ورک

مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ، صنعت، کاریگر، مالیاتی اداروں کے ماہرین، صنعت کاروں اور انجمنوں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کے افسران اور ایم ایس ایم ای اور ٹیکسٹائل کی وزارتوں کے منسلک دفاتر سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد ان ویبینار میں شرکت کرے گی اور بجٹ کے اعلان کے بہتر نفاذ کے لیے تجاویز کے ذریعے تعاون کریں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2521

 



(Release ID: 1905720) Visitor Counter : 84