امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

دھان کی جاری  سرکاری خرید سے ایک کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا


146960 کروڑ روپے کےبقدرکم از کم امدادی قیمت ،( ایم ایس پی)کے ساتھ کل 713 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی ) دھان خریدا گیا

Posted On: 03 MAR 2023 10:31AM by PIB Delhi

سال  2022-23  کے خریف کی مارکیٹنگ کے سیزن میں (خریف کی فصل)  دھان کی  سرکاری خریدسے 1 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ 01.03.2023 تک تقریباً 713 لاکھ میٹر ٹن دھان کی سرکاری خریدکی گئی  اور 146960 کروڑ روپے کے بقدرکم از کم امدادی قیمت  (ایم ایس پی ) کی رقم  براہ راست کسانوں کے کھاتے میں منتقل کر دی کردی گئی ہے۔

کسی بھی پریشانی سے  مبرا سرکاری خرید سے متعلق کارروائی کے لئے  تمام انتظامات مکمل  کرلئے گئے ہیں۔ خریدے گئے دھان کے خلاف چاول کی سپلائی  بھی جاری ہے اور 01.03.2023 تک  713 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کے مقابلے میں سنٹرل پول میں تقریباً 246 لاکھ میٹرک ٹن چاول موصول ہو چکے ہیں۔ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فی الحال سنٹرل پول میں چاول کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

موجودہ خریف کے مارکیٹنگ سیزن 2022-23 کے لئے اندازہ ہے کہ تقریباً 766 لاکھ میٹرک ٹن دھان (چاول کے لحاظ سے 514 لاکھ میٹرک ٹن) کی سرکاری  خریدکی جاچکی ہے۔ موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن  2022-23 کی  ربیع کی فصل کے لیے، تقریباً 158 لاکھ میٹرک  ٹن دھان (چاول کے لحاظ سے 106 لاکھ میٹرک ٹن) کی  سرکاری خریداری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ربیع کی فصل کی شمولیت کے ساتھ، توقع ہے کہ پورے خریف مارکیٹنگ سیزن 2022-23 کے دوران تقریباً 900 لاکھ میٹرک ٹن دھان  کی سرکاری خریدکی جاسکتی  ہے۔

*************

            (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2265

 



(Release ID: 1903812) Visitor Counter : 153