وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سدھی مدھیہ پردیش میں بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
انہوں نے پی ایم این آر ایف سے مرنے والوں کے لئے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کی امدادی رقم کا اعلان کی
Posted On:
25 FEB 2023 3:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سدھی مدھیہ پردیش ایک بس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پی ایم این آر ایف سے ہر ایک مرنے والے کے قریبی رشتے دار کو 2 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کے لیے 50 ہزار روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛
’’سدھی، مدھیہ پردیش میں ہونے والا بس حادثہ افسوسناک ہے۔ اس غم کی گھڑی میں، میں ان لوگوں کے غم میں شریک ہوں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔ مدھیہ پردیش حکومت تمام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔‘‘
مدھیہ پردیش میں ہونے والے اس حادثے میں مرنے والے ہر ایک شخص کے قریبی رشتے دار کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اگ۔ ن ا۔
U-2074
(Release ID: 1902379)
Visitor Counter : 125
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam