شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے بین الاقوامی شہری ہوابازی (شکاگو کنونشن)، 1944  سے متعلق آرٹیکل 3 بی آئی ایس اور آرٹیکل 50 (اے) اور آرٹیکل 56 (اے) میں ترامیم سے متعلق توثیق سے مربوط تین معاہدات کو اپنی منظوری دی

Posted On: 22 FEB 2023 12:45PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بین الاقوامی شہری ہوابازی (شکاگو کنونشن)، 1944سے متعلق آرٹیکل 3 بی آئی ایس اور آرٹیکل 50 (اے) اور آرٹیکل 56 (اے) میں ترامیم سے متعلق توثیق سے مربوط تین معاہدات کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

شکاگو کنونشن سے متعلق آرٹیکل اس امر سے متعلق مراعات اور ذمہ داریوں کا جواز فراہم کرتا ہے جن کا تعلق تمام تر معاہدہ کرنے والی ریاستوں اور بین الاقوامی آئی سی اے او معیارات کو فروغ دینے نیز منظور شدہ سفارشات (ایس اے آر پی) کو اختیار کرنے سے ہے جو بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل  کے ضوابط طے کرتے ہیں۔

گذشتہ 78 برسوں کے دوران شکاگو کنونشن کئی ترامیم سے گزرا ہے اور بھارت وقتاً فوقتاً اس طرح کی ترامیم کی توثیق کرتا رہا ہے۔ مذکورہ توثیق درج ذیل تین معاہدات کے سلسلے میں کی گئی ہے جن کا تعلق بین الاقوامی شہری ہوابازی’شکاگو کنونشن 1944 ‘سے متعلق کنونشن کی ترامیم سے ہے:

  1. معاہدے کے تحت شکاگو کنونشن 1944 میں آرٹیکل 3 بی آئی ایس داخل کرنے کی بات کرتا ہے تاکہ رکن ممالک پرواز کے وقت شہری طیاروں میں ہتھیاروں کے استعمال (معاہدے پر مئی 1984 میں دستخط ہوئے تھے)کی روک تھام کر سکیں۔
  2. معاہدہ جو شکاگو کنونشن 1944 کے آرٹیکل 50 (اے) میں ترمیم کرے گا تاکہ آئی سی اے او کونسل کی تعداد 36 سے بڑھا کر 40 کی جا سکے۔ (معاہدے پر ماہ اکتوبر 2016 میں دستخط ہوئے تھے) اور
  3. شکاگو کنونشن 1944 کے آرٹیکل 56 میں ترمیم سے متعلق معاہدہ تاکہ ہوائی نیوی گیشن کمیشن کی تعداد 18 سے بڑھا کر 21 کی جا سکے (معاہدے پر اکتوبر 2016 میں دستخط ہوئے تھے)۔

یہ توثیق بین الاقوامی شہری ہوابازی کے سلسلے میں کنونشن میں شامل اصولوں کے تئیں بھارت کی عہد بندگی کا اعادہ کرے گی۔ یہ توثیق بھارت کے لیے بین الاقوامی شہری ہوابازی سے متعلق امور کے معاملے میں زیادہ عمل دخل کے حامل ملک کا درجہ حاصل کرنے کے مواقع کے بہتر امکانات فراہم کرے گی۔

******

ش ح۔م ن ۔ ا ب ن

U-NO.1948


(Release ID: 1901322) Visitor Counter : 128