وزیراعظم کا دفتر

ہوا بازی کا شعبہ لوگوں  کو ا یک دوسرے کے قریب لا رہا ہے اور قومی ترقی کو فروغ دے رہا ہے: وزیراعظم

Posted On: 22 FEB 2023 12:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافے کی تعریف کی ہے کیونکہ اندرون ملک ہوائی جہاز سے سفر کرنے وا لوں کی تعداد 4.45 لاکھ  تک پہنچ  گئی ہے، جو کہ کووڈ کے بعد حاصل ہونے والی  ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’مزید ہوائی اڈے اور بہتر رابطے… ہوا بازی کا شعبہ لوگوں کو قریب لا رہا ہے اور قومی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔‘‘

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.1951



(Release ID: 1901317) Visitor Counter : 89