وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان یو پی آئی  –پے ناؤ لنکیج کے ورچوئل لانچ میں شرکت کی


یوپی آئی پے ناؤ لنکیج سرحد پار ترسیلات کو آسان، سستا اور ریئل ٹائم بنائے گا

گورنر، آر بی آئی اور ایم ڈی، ایم اے ایس نے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان پہلی بار سرحد پار لین دین کیا

Posted On: 21 FEB 2023 12:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لی  سین لونگ  نے ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) اور سنگاپور کے پے ناؤ کے درمیان ریئل ٹائم پیمنٹ لنکیج کے ورچوئل لانچ میں حصہ لیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب  شکتی کانت داس اور سنگا پور کی مانیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب  روی مینن نے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے براہ راست سرحد پار لین دین کیا۔

سنگاپور پہلا ملک ہے جس کے ساتھ کراس بارڈر پرسن ٹو پرسن(پی 2 پی) ادائیگی کی سہولت شروع کی گئی ہے۔ اس سے سنگاپور میں ہندوستانی تارکین وطن ، خاص طور پر تارک وطن ورکروں/طلباء کو مدد ملے گی   اور ڈیجیٹلائزیشن اور فن ٹیک کے فوائد کو سنگاپور سے ہندوستان اور اس کے برعکس رقم کی فوری اور کم لاگت میں منتقلی کے ذریعے عام آدمی کو فائدہ پہنچا یا جاسکے گا۔ کیو آر کوڈز کے ذریعے یو پی آئی ادائیگیوں کی قبولیت سنگاپور میں منتخب مرچینٹ  آؤٹ لیٹس پر پہلے سے ہی دستیاب ہے۔

ورچوئل لانچ سے پہلے دونوں وزرائے اعظم کے درمیان فون پربات چیت ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے ہند-سنگاپور تعلقات کو آگے لے جانے کی خاطر شراکت داری کے لئے وزیر اعظم لی کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کیا ۔

 

**********

 

 

ش ح۔ م م۔ ف ر

 

U. No.1905


(Release ID: 1900991) Visitor Counter : 193