وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے لوک سبھاکے اسپیکر اوم برلا کے ذریعہ شروع کی گئی ’سوپوشت ماں‘ مہم کی ستائش کی

Posted On: 21 FEB 2023 11:26AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  لوک سبھاکے اسپیکر اوم برلا کے ذریعہ شروع کی گئی ’سوپوشت ماں‘ مہم کی ستائش کی ہے۔ جناب برلا نے کوٹا کے رام گنج منڈی علاقے میں سوپوشت ماں  ابھیان کا افتتاح کیا ۔ اس پہل کا مقصد ہر ماں اوربچے کو صحت مند رکھنا ہے ۔

لوک سبھا اسپیکر کے  ا یک ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:

’’معزز لوک سبھا اسپیکر جی کی طرف سے ایک متاثر کن پہل!صحت مند ماں اوربچے میں  ہی پورے خاندان کی خوشحالی مضمر ہے اور یہی تو ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے‘‘۔

 

 

**********

 

 

ش ح۔ م م۔ ف ر

 

U. No.1896



(Release ID: 1900967) Visitor Counter : 137